ETV Bharat / bharat

نوئیڈا: پلازمہ کی بلیک مارکیٹنگ، دو افراد گرفتار

نوئیڈا کرائم برانچ نے پلازمہ کی بلیک مارکیٹنگ پر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان پر این ایس اے کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

پلازمہ کی بلیک مارکیٹنگ ، دو افراد گرفتار

author img

By

Published : May 12, 2021, 9:29 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ بلیک مارکیٹنگ کا سیاہ کاروبار شروع ہو گیا ہے۔ بدھ کے روز گریٹر نوئیڈا کے بیٹا 2 تھانہ اور نوئیڈا کرائم برانچ نے ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو پلازمہ کی بلیک مارکیٹنگ کرتے تھے۔

ان کے عوض ملزم متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے کثیر رقم وصول کرتے تھے۔ ملزمان گریٹر نوئیڈا کے ایک بڑے اسپتال کے بلڈ بینک سے پلازمہ لے کر بلیک مارکیٹنگ کر رہے تھے۔

گریٹر نوئیڈا کے اے ڈی سی پی وشال پانڈے کے مطابق گریٹر نوئیڈا کی بیٹا 2 پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے بدھ کے روز کارروائی کے دوران انیل شرما اور روہت راٹھی کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک یونٹ پلازمہ، خون کا نمونہ، ایک کار، دو موبائل فون اور 35 ہزار روپے نقد برآمد کیے ہیں۔ ان ملزمین کے خلاف گینگسٹر اور این ایس اے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں ملزم کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کر کے کثیر رقم لے کر پلازمہ مہیا کرا رہےتھے۔ ملزمان 35 سے 40 ہزار روپے میں پلازما بیچ رہے تھے۔ اس بلیک مارکیٹنگ میں گریٹر نوئیڈا کے ایک مشہور اسپتال کے کچھ افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.