ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 32 ویں دن بھی مستحکم

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بہت زیادہ نہیں ہے۔ امریکہ میں تیل اسٹوریج اور مانگ پر تشویش کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ برقرار ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے بھی مانگ میں کمی ہے۔

Petrol and diesel
Petrol and diesel
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 11:05 AM IST

فرانس اور برطانیہ سمیت دیگر یوروپی ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی دوسری لہر میں تیزی کے درمیان بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی سے گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل 32 ویں دن کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

یوروپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ساتھ اب بہت سے ممالک نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ فرانس کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نےانگلینڈ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن 5 نومبر سے شروع ہوگا اور 2 دسمبر تک چار ہفتوں تک چلے گا۔ اس سے ایندھن کی کھپت متاثر ہوگی۔

گھریلو مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 42 روز سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بہت زیادہ نہیں ہے۔ امریکہ میں تیل اسٹوریج اور مانگ پر تشویش کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ برقرار ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے بھی مانگ میں کمی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ممبئی میں پٹرول 87.74 روپےاور ڈیزل 76.86 روپے، کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے اور چنئی میں پٹرول 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 75.95 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.