ETV Bharat / bharat

Water Supply Iisuue : گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر نو کے باشندے مختلف مسائل سے دوچار - water supply isuue in North 24 Parganas

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 9 کے باشندے مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ بنیادی سہولیات سے محروم باشندوں نے کاونسلر سے میونسپل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ Water Supply Isuue In North 24 Parganas

وارڈ نمبر نو کے باشندے مختلف مسائل سے دوچار

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 1:49 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 9 کے باشندے مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ برسات کے دنوں میں نالے بھر جانے کے سبب گندے پانی سڑکوں پر جمع ہوجاتے ہیں جس کے سبب عام لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں وارڈ نمبر 9 کے باشندوں نے کاونسلر مقصود حسن سے شکایت کی اور میونسپل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ Water Supply Isuue In North 24 Parganas

لوگوں نے کہا کہ اس علاقے کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ پائی ڈرین (بڑے نالے) کی صاف و صفائی نہیں ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اس جڑے چھوٹے نالے جام ہو جاتے ہیں اور پانی نالے کے اوپر سے بہنے لگتا ہے۔ اس دوران ہمیں اسی گندے پانی سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاقے میں جو پینے کا پانی ملتا ہے وہ گنگا سے آتا ہے۔ اس پانی کو پینے سے صحت خراب ہوتی ہے۔ کاونسلر سے مطالبہ ہے کہ میونسپل انتظامیہ کو مطلع کرکے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرایا جائے۔

مزید پڑھیں:۔ Azamnagar: بریلی کا مسلم اکثریتی علاقہ اعظم نگر بنیادی سہولیات سے محروم

ناظم نام کے ایک نوجوان نے کہا کہ ہمارے وارڈ میں کئی مسائل ہیں۔ ان میں صاف و صفائی اور پینے کے پانی کی قلت قابل ذکر ہے۔ مسئلے کے حل کے لئے زیادہ سنجیدگی سے کام نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے محلے کا ٹیوب ویل خراب ہو گیا ہے۔ اس کی مرمت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ محلے میں زیادہ تر غریب کنبے رہتے ہیں۔ سب کے گھروں میں فریج نہیں ہے۔ وہ کھانے کے وقت اسی ٹیوب ویل سے پانی لے کر جاتے ہیں۔ میونسپل انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.