ETV Bharat / bharat

Passenger's Phone Catches Fire: انڈیگو فلائٹ میں مسافر کے موبائل فون میں آگ لگ گئی - انڈیگو میں آگ لگنے سے کوئی نقصان نہیں

انڈیگو فلائٹ میں سوار ایک مسافر کے فون میں آگ لگ گئی تاہم کیبن کریو نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا، جس کے سبب کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے کے حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ Passenger's Phone Catches Fire Mid-Air On IndiGo Flight, Say Officials

انڈیگو فلائٹ میں مسافر کے موبائل فون میں آگ لگ گئی

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 10:03 AM IST

نئی دہلی: انڈیگو کی فلائٹ میں سفر کے دوران ایک مسافر کے فون میں آگ لگ گئی۔ سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق جمعرات کو انڈیگو کی ڈبرو گڑھ-دہلی فلائٹ میں ایک مسافر کے موبائل فون میں آگ لگ گئی، لیکن کیبن کریو نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے فوری طور پر اس پر قابو پالیا۔ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے حکام نے اس کی جانکاری دی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے عہدیداروں نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی مسافر یا عملے کے رکن کو چوٹ نہیں آئی ہے۔ Passenger's Phone Catches Fire Mid-Air On IndiGo Flight, Say Officials

حکام نے بتایا کہ فلائٹ 6E 2037 ڈبرو گڑھ سے دہلی جا رہی تھی، اس دوران عملے کے ایک رکن نے مسافر کے فون سے چنگاریاں اور دھواں نکلتے دیکھا۔ اس کے بعد کیبن کریو کے ایک رکن نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ جمعرات کو تقریباً 12.45 بجے طیارہ دہلی ہوائی اڈے پر بحفاظت اترا۔ ایک بیان میں انڈیگو نے کہا کہ "ڈبرو گڑھ سے دہلی جانے والی پرواز 6E 2037 میں ایک موبائل ڈیوائس سے دھواں نکلنے کا واقعہ پیش آیا۔ انڈیگو اپنے عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت دیتا ہے تاکہ وہ ہنگامی صورتحال کو تیزی سے قابو میں کرسکے۔" اس واقعہ سے مسافر یا انڈیگو جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.