میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک نوجوان کی داڑھی کاٹنے کا معاملہ Particular Community Youth Beard Cutt Off سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو بائیک پر سوار چار نقاب پوش شرپسندوں نے ایک نوجوان کی پٹائی کرتے ہوئے اس کی داڑھی کاٹ دی۔ اس کے بعد متاثر نوجوان کی شکایت پر پولیس نے حملہ کرنے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
انچولی تھانہ علاقہ Inchauli police station area کے بسولہ کے رہنے والے شہزاد نے بتایا کہ وہ گاؤں گاؤں جاکر کپڑے کی پھیری کرتے ہیں۔ جمعہ کی شام دیر گئے وہ جھنجھنی نہر کی پٹڑی سے کپڑے لے کر گھر لوٹ رہے تھے، تبھی پیچھے سے دو بائک پر سوار چار نقاب پوش نوجوانوں نے انہیں روک لیا اور لوٹنے کی کوشش کرنے لگے۔ جب بدمعاشوں کو کچھ نہیں ملا تب انہوں نے نوجوان کی ٹوپی اتار کر پھینک دی۔ شہزاد نے بتایا کہ ان میں سے ایک نے مجھے 'ملا' کہہ کر قینچی نکالی اور داڑھی کاٹ دی۔ ساتھ ہی گردن کاٹ کر نہر میں پھینکنے کی دھمکی بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں:
Ghaziabad Assault Case: محمد زبیر اور صبا نقوی بیان درج کرانے تھانہ پہنچے
وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او موانا ادے پرتاپ سنگھ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں متاثر شخص کی شکایت پر چار نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انسپکٹر مہاویر سنگھ نے متاثر نوجوان کو نہر کی پٹڑی پر بلایا اور دوبارہ واقعہ کی باریک بینی سے چھان بین کی۔ اس سلسلے میں انسپکٹر مہاویر سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔Particular Community Youth Beard Cutt Off