ETV Bharat / bharat

پاک انٹلی جنس نے افغانستان پر طالبان کے قبضے میں اہم کردار ادا کیا: اسٹیو چابوٹ

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 9:47 AM IST

Updated : Aug 23, 2021, 11:48 AM IST

انڈیا کاکس کے شریک چیئرمین اسٹیو چابوٹ نے کہا کہ جس طرح طالبان کی فتح پر پاکستان میں جشن منایا جا رہا ہے وہ ناگوار اور افسوسناک ہے۔

پاک انٹیل ایجنس نے افغانستان پر طالبان کے قبضے میں اہم کردار ادا کیا: اسٹیو چابوٹ

امریکی ریپبلکن قانون ساز اسٹیو چابوٹ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان اور اس کی انٹیلی جنس سروس نے طالبان کو پروان چڑھانے اور اسے بالآخر افغانستان پر قبضہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طالبان کی فتح کا جشن مناتے دیکھنا ناگوار اور افسوسناک ہے۔

انڈیا کاکس کے شریک چیئرمین اسٹیو چابوٹ نے اتوار کو ہندو پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے ورچوئل پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ افغان مذہبی اقلیتوں کے استقبال پر بھارتی حکومت کی تعریف کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان اور خاص طور پر اس کی انٹیلی جنس سروسز نے طالبان کو فروغ دینے اور بالآخر افغانستان پر قبضہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ چابوٹ نے کہا کہ پاکستانی عہدیداروں کو اس گروپ کی فتح کا جشن مناتے ہوئے دیکھنا ناگوار ہے جو افغان عوام کے لیے بے مثال تکالیف لائے گا۔'

اپنے خطاب میں چابوٹ نے کہا کہ امریکہ میں تقریبا 60 لاکھ ہندو ہیں جو امریکہ میں معاشرے کا لازمی حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئر پورٹ پر 7 افغانی شہری ہلاک: برطانوی فوج

Last Updated : Aug 23, 2021, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.