ETV Bharat / bharat

Gopalganj Bypoll اویسی کی گوپال گنج کے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو پیغام میں بہار کے حلقہ اسمبلی گوپال گنج سے مجلس کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ Gopalganj Assembly Constituency

اویسی کی گوپال گنج کے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 11:48 AM IST

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو پیغام میں بہار کے حلقہ اسمبلی گوپال گنج کے ووٹروں سے مجلس کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مجلس کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو اسی آئینی حق سے ہم شکست دے سکتے ہیں۔ گوپال گنج سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار عبد السلام عرف اسلم مکھیا ہیں۔ Owaisi Appeal to the People of Gopalganj to Vote

اویسی کی گوپال گنج کے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ بہار کی دو اسمبلی سیٹ گوپال گنج اور مکاما کے لیے پولنگ 3 نومبر کو ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 6 نومبر کو ہوگی۔ اس سلسلے میں انتخابی ضابطۂ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ گوپال گنج اسمبلی سیٹ 2020 میں بی جے پی امیدوار سبھاش سنگھ نے جیتی تھی۔ انہیں نتیش کمار کی کابینہ میں کوآپریشن ڈپارٹمنٹ کے وزیر کا عہدہ بھی سونپا گیا تھا، لیکن وزیر بننے کے بعد ان کی صحت تیزی سے خراب ہونے لگی اور اسی دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ گوپال گنج سیٹ سبھاش سنگھ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.