ETV Bharat / bharat

Oscars 2023  بیسٹ ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ  بھارت کی 'دی ایلیفینٹ وِسپرز' کے نام - آسکر ایوارڈ 2023

بھارت کی دی ایلیفینٹ وِسپرز کو بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ فلم میں جب کہ بھارت کی ہی آر آر آر فلم کے ناٹو ناٹو سانگ کو بیسٹ اوریجنل سانگ کے زمرے میں آسکر ایوارڈ ملا ہے۔

Oscars 2023
ناٹو ناٹو گانے اور دی ایلیفینٹ وِسپرز ڈاکومینٹری کے نام آسکر ایوارڈ
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 8:33 AM IST

Updated : Mar 13, 2023, 10:10 AM IST

نئی دہلی: دی ایلیفینٹ وِسپرز نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ وہیں دوسری جانب بیسٹ اوریجنل سانگ کے زمرے میں آر آر آر کے سانگ ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے۔ آر آر آر کے ناٹو ناٹو کا مقابلہ پلاجم ہولڈ مائے ہینڈ، لفٹ می اپ اور دس ازاے لائف کے درمیان تھا۔ آر آر آر کے ناٹو ناٹو کے لیے بیسٹ اویجنل سانگ کا آسکر ایوارڈ ایم ایم کیراونی اور چندر بوس کو ملا ہے۔

دی ایلیفینٹ وِسپرز شارٹ فلم کوکارتیکی گونجالویس نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ گُنیت مونگا اس کے پروڈیوسر ہیں۔ بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ فلم میں دی ایلیفینٹ وِسپرز کے ساتھ ہال آؤٹ، دی مارتھا مچل ایفیکٹ، سٹرینجر ایٹ دی گیٹ، اور ہاو ڈو یو میجر اے ایئر نامزد تھے۔ لیکن دی ایلیفینٹ وِسپرز نے ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس زمرے میں دی ایلیفینٹ وِسپرز آسکر جیتنے والی پہلی بھارتی فلم ہے اور اس کے بعد نامزد ہونے والی تیسری فلم ہے۔ اس سے پہلے سنہ 1969 میں دی ہاؤس دیٹ آنندا بلٹ اور سنہ 1979 میں این انکاؤنٹر وتھ فیس بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ فلم کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

وہیں بیسٹ ساؤنڈ کا آسکر ایوارڈ ٹان گن میوریک کے لیے مارک وینگارٹن، جیمس ایچ ماتھیر، ال نیلسن، کرس بارڈن اور مارک ٹیلر کو ملا ہے۔ جب کہ بیسٹ اپڈیٹ اسکرین پلے کا آسکر ایوارڈ ومن ٹانکنگ کے لیے سارا پالی کو ملا ہے۔

Last Updated : Mar 13, 2023, 10:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.