ETV Bharat / bharat

Oppositions Slam BJP ہمارے جوانوں کا جنازہ اٹھ رہا تھا اور مودی جی ٹوئنٹی کا جشن منا رہے تھے - جی ٹوئنٹی کی کامیابی پر جشن

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ جس دن اننت ناگ میں عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے فوج کے دو جوان اور پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے اسی دن وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت جی ٹوئنٹی کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف تھی۔

Oppositions Slam BJP For Celebrating G20 Success on day soldiers killed in kashmir
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 8:36 PM IST

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اننت ناگ واقعہ سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ عسکریت پسندوں سے مقابلہ کرتے ہوئے فوج کے دو جوان اور ایک پولیس افسر شہید ہوگئے۔ ایک طرف پورے ملک کو ان عظیم بیٹوں پر فخر ہے تو دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شرم آنی چاہئے کہ کل جب ہمارے شہیدوں کا جنازہ اٹھ رہا تھا تو وہ جشن منانے میں مصروف تھے۔ جہاں ایک باپ اپنے بیٹے کو نم آنکھوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کر رہا تھا وہیں جی۔20 میں مودی، مودی کے نعرے لگا کر جشن منایا جا رہا تھا۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے انتہائی شرم کی بات ہے کہ ملک کے وزیر اعظم ایسے واقعات پر جشن کیوں منا رہے ہیں۔ جب پلوامہ میں ہمارے فوجی شہید ہوئے تو ہمارے ملک کے وزیر اعظم اتراکھنڈ میں شوٹنگ میں مصروف تھے۔ گھنٹوں بعد انہیں احساس ہوا کہ اب ہمیں ڈسکوری کی شوٹنگ چھوڑ دینی چاہیے۔ ملک میں لاکھوں لوگ کورونا کی وبا میں مر رہے تھے۔ قبرستان میں لاشیں پڑی تھیں۔ لوگوں کے پاس گنگا کے گھاٹوں پر آخری رسومات ادا کرنے کی جگہ نہیں تھی۔ اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی بنگال انتخابات میں مصروف تھے۔ پچھلے تین دنوں سے جب دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں اور ہمارے جوان اور پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں تو وہ جی ٹوئنٹی کی کامیابی پر جشن منا رہے ہیں۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں اس معاملے کو اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو صورت حال کی سنگینی کو نظر انداز کرنے پر وزیر اعظم کو بے حِس قرار دیا اور بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جی 20 کی کامیابی کے جشن کی ویڈیو کو فوجیوں کے غمزدہ کنبہ کے افراد کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کر دیا۔ کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے ایک ہندی میں پوسٹ کیا کہ جس وقت ہماری فوج کے 3 اہلکاروں کی شہادت کی افسوسناک خبر آرہی تھی، اسی وقت بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بادشاہ کے لیے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ انھوں مزید لکھا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، وزیر اعظم واہ واہی لینے میں کبھی ٹال نہیں سکتے۔

  • आज जिस समय सीमा पर हमारी सेना के 3 अधिकारियों के शहीद होने की दुखद खबरें आ रही थीं उसी समय भाजपा हेडक्वर्टर में बादशाह के लिये जश्न की महफ़िल सजी थी।

    चाहे कुछ भी हो जाए, प्रधान मंत्री अपनी वाहवाही को टाल नहीं सकते।

    — Pawan Khera 🇮🇳 (@Pawankhera) September 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شیو سینا کی پرینکا چترویدی نے خبر کی حساسیت کا ذکر کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا کہ جشن کو ملتوی نہیں کیا گیا، خاص طور پر اس دن جب سیکورٹی فورسز کشمیر میں بہادری سے لڑ رہے تھے۔ اس دن جشن کو ملتوی کیا جا سکتا تھا۔ جس دن ہمارے تین بہادر جوانوں نے قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دی ہیں جبکہ مزید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ 13 ستمبر کو جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں فوج کا سی او (کرنل)، میجر اور جموں وکشمیر پولیس کے ڈی ایس پی جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • This could have been postponed, expected more sensitivity, especially on a day when our security forces have fought a fierce fight with militants in Kashmir. Already three of our brave men have laid down their lives for the nation, while more injuries reported. https://t.co/3SLTXSOqa1

    — Priyanka Chaturvedi🇮🇳 (@priyankac19) September 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.