ETV Bharat / bharat

UP Board Paper Leak: یوپی پرچہ لیک، ڈی آئی او ایس معطل، اپوزیشن حملہ آور - انگریزی پرچہ لیک

وارانسی، بلیا اور اعظم گڑھ سمیت یوپی کے 24 اضلاع میں یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ انگلش کا امتحان منسوخ UP Board Intermediate English Exam Canceled کر دیا گیا ہے۔ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ پرچہ لیک ہونے کے بعد 24 اضلاع میں ہونے والے انگریزی مضمون کے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یوپی پرچہ لیک، ڈی آئی او ایس معطل، اپوزیشن حملہ آور

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 9:24 PM IST

اترپردیش کے ضلع بلیا میں یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ UP Board Intermediate کے انگریزی مضمون کا پرچہ لیک ہونے کے بعد 24 اضلاع میں امتحان کو فوری اثر سے منسوخ کردیا گیا۔ امتحان آج دوسری شفٹ میں 2بجے سے ہونا تھا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق اب اس مضمون کا امتحان 13اپریل کو صبح 8 تا11:15 بجے کے درمیان منعقد ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ضلع بلیا کے ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکول(ڈی آئی او ایس) برجیش کمار کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔ وہیں جانچ کی ذمہ داری ایس ٹی ایف کو دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرچہ لیک معاملے میں جو بھی قصواور پایا جائے گا اس کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ(این ایس اے) کے تحت کارروائی کی جاسکتی۔ موصول اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں جن اضلاع امتحان منسوخ کیا گیا ہے ان میں بلیا، ایٹہ، باغپت، بدایوں، سیتاپور، کانپور دیہات، للت پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، گونڈہ، اعظم گڑھ، آگرہ، وارانسی، مین پوری، متھرا، علی گڑھ، غازی آباد، شاملی، شاہجہاں پور، اناؤ، جالون، مہوبہ، امبیڈکر نگر شامل ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین و ڈائرکٹر ونئے پانڈے نے بتایا کہ ضلع بلیا میں انگریزی مضموں کے 316ای ڈی اور 316ای آئی سیریز کے لیک ہونے کے امکانات کے پیش نظر 24 اضلاع میں امتحان کو منسوخ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بقیہ اضلاع میں متعلقہ مضموں میں امتحان منعقد ہوا ہے۔

وہیں اس معاملے میں اب اپوزیشن کے تیور بھی سخت ہوگئے ہیں۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا، 'اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی دوسری پاری میں بھی پرچہ لیک کروانے کا کاروبار بدستور جاری ہے۔ نوجوان کہہ رہے ہیں کہ روزگار دینے میں ناکام بی جے پی حکومت جان بوجھ کر کسی امتحان کو مکمل نہیں ہونے دینا چاہتی ہے۔ بی جے پی حکومت اپنے ان پیپر مافیاؤں پر دکھاوے کے لئے ہی صحیح، کاغذ کا ہی بلڈوزر چلوا دے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا’یوپی بورڈ امتحانات میں پرچہ لیک ہونے کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج دوپہر انٹر کے انگریزی مضمون کا امتحان ہونے سے پہلے ہی پرچہ لیک ہونے کے بعد گورکھپور و وارانسی سمیت ریاست کے 24اضلاع میں امتحان کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا طلبہ کے زندگی سے بار بار ایسا کھلواڑ مناسب ہے۔'

ٹویٹ
ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: UP Board Exams: اترپردیش میں حجابی طالبات کو امتحان ہال میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

وہیں مایاوتی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا، اتر پردیش میں مسلسل پیپر لیک ہونے کے واقعات سے ایسا لگتا ہے کہ نقل مافیہ حکومت کی پکڑ و سختی سے باہر ہے، لیکن اس طرح کی سنگینی واقعات کی وجہ سے پورے ملک میں ریاست کی بدنامی کا اصل مجرم اور جوابدہ کون ہے؟ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.