گاندھی نے منگل کے روز ٹویٹ کیا کہ ’’حکومت ہندوستان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عدالتی نظام کے تحت غریبوں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کرکے اس وبا کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہی واحد طریقہ ہے۔‘‘ حکومت کی بے عملی کی وجہ سے بہت سارے بےگناہ افراد مارے جا رہے ہیں‘‘۔
کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں حکومت کی پالیسی پر بھی سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہا ’’کووڈ۔19 وائرس سے متاثرین ملک میں 2 کروڑ سے زائد ہوچکے ہیں، ملک میں کورونا سے 2،19،000 اموات ہوئیں، ایسے میں وزیر اعظم مودی جی کا نیا گھر، وزیر اعظم آفس، وزراء کے دفاتر ، پارلیمنٹ بنانا ضروری ہے یا زندگی بچانے والی ادویات، آکسیجن، وینٹی لیٹر اور اسپتال میں بیڈ دستیاب کرانا‘‘۔