ETV Bharat / bharat

Closure of Slaughterhouses in UP: پوری ریاست میں گوشت جانچنے کیلئے صرف ایک لیب مگر گئوکشی کے الزام میں ہزاروں قید

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں آل انڈیا جمیعت قریش کے سیکریٹری شہاب الدین نے کہا کہ 'حکمران جماعت بی جے پی سلاٹر ہاؤس پر یہ کہہ کر کارروائی کر رہی ہے کہ ریاست میں بیشتر سلاٹر ہاؤس غیر قانونی ہیں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ حکومت کے ماتحت چلنے والے سلاٹر ہاؤس کیسے غیر قانونی ہوگئے اور ان کو کیوں بند کردیا گیا اور ان کا لائسنس کیوں منسوخ کردیا گیا جب کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ حکومت اپنے فنڈ سے سلاٹر ہاؤس تعمیر کرائے۔ Closure of Slaughterhouses in UP

گئو کشی کرنے والے قصائیوں کو سبزی بیچنے پر مجبور کردوں گا

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 8:58 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ دنوں انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے گئو کشی کے خلاف ہونے والی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'گئو کشی کرنے والے قصائیوں کو سبزی بیچنے پر مجبور کردوں گا۔ Closure of Slaughterhouses in UP

ان کی اس تقریر اور کاروائی سے قریشی سماج نالاں ہیں، آل انڈیا جمعیت القریش کے سکریٹری شہاب الدین کا کہنا ہے گذشتہ پانچ برس میں حکومت کے تحت چلنے والے تقریباً 7 سو سلاٹرز ہاؤس بند ہوئے ہیں، جس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ نے ایک خاص ذات کا نام لیکر نازیبا تبصرہ کیا ہے، جس سے پورے سماج کی توہین ہوئی ہے۔ Yogi Adityanath on Slaughterhouse

گئو کشی کرنے والے قصائیوں کو سبزی بیچنے پر مجبور کردوں گا
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں آل انڈیا جمیعت قریش کے سیکریٹری شہاب الدین نے کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی سلاٹر ہاؤس پر یہ کہہ کر کارروائی کر رہی ہے کہ ریاست میں بیشتر سلاٹر ہاؤس غیر قانونی ہیں، جو حکومت کے ماتحت چلتے ہیں، شہروں میں میونسپل کارپوریشن اور دیہی علاقوں میں گرام پنچایت کے ماتحت چلتے ہیں، جس میں ہر مویشی پر فیس ادا کی جاتی ہے۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ حکومت کے ماتحت چلنے والے سلاٹر ہاؤس کیسے غیر قانونی ہوگئے اور ان کو کیوں بند کردیا گیا اور ان کی لائسنس کیوں منسوخ کردی گئی جبکہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ حکومت اپنے فنڈ سے سلاٹر ہاؤس تعمیر کرائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے میٹنگ بھی ہوئی تھی انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم دیکھ لیں گے جس کے بعد نوڈل افسر سدھارتھ ناتھ کو بنایا گیا تھا ہائیکورٹ کے حکم آنے کے بعد بھی انہوں نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی اور گذشتہ پانچ برس میں تقریبا 700 سلاٹر ہاؤس بند ہوئے ہیں، جس میں لاکھوں لوگوں کا روزگار ختم ہوا۔ I will Force the Butchers to Sell Vegetables says Yogi

انہوں نے کہا کہ گئو کشی پر اگرچہ حکومت اپنی کامیابی عوام کو بتا رہی ہے، تاہم پوری ریاست میں صرف ایک گوشت جانچنے کا لیب ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ افراد قید میں ہیں۔ جس پر کوئی بھی بات چیت نہیں کررہا ہے اور حکومت بھی اس مسئلے پر خاموش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.