ETV Bharat / bharat

عمر خالد کی درخواست ضمانت پرسماعت 20 اگست تک ملتوی

دہلی کی ایک عدالت نے دہلی فسادات کے معاملے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

عمر خالد کی درخواست ضمانت پرسماعت 20 اگست تک ملتوی
عمر خالد کی درخواست ضمانت پرسماعت 20 اگست تک ملتوی
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 9:49 PM IST

ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ہفتہ کے روز معاملے کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔

عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عمر خالد کے علاوہ پولس نے جے این یو کی ديگر طالبات نتاشا نروال اور دیوانگنا کلیتا، جامعہ رابطہ کمیٹی کی رکن صفورہ زرگر، جامعہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا اور کئی دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:جے این یو متنازع نعرہ معاملہ میں سبھی ملزمان کو ضمانت

دہلی پولس نے عدالت کے سامنے اپنے جواب میں کہا کہ عمرخالد کی درخواست میں کوئی دم نہیں ہے۔

پولس نے ان کی درخواست خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

umar khalid
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.