ETV Bharat / bharat

Central Vista Project: سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت آنے والی پانچوں مساجد محفوظ

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 8:27 PM IST

مرکزی حکومت نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ Central Vista Project میں آنے والے مذہبی مقامات Religious Places کو نقصان نہ پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل نے عدالت کے جج سنجیو سچدیوا کے سامنے یہ یقین دہانی کرائی کہ اس پروجیکٹ کے تحت آنے والی عبادت گاہوں کو کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔ وہیں اس معاملے پر اگلی سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔

Central Vista Project: سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت آنے والی پانچوں مساجد محفوظ
Central Vista Project: سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت آنے والی پانچوں مساجد محفوظ

دہلی ہائی کورٹ Delhi High Court میں سینٹرل وسٹا پروجیکٹ Central Vista Project پر ہونے والی سماعت کے دوران دہلی وقف بورڈ Delhi Waqf Board اور مذہبی مقامات کے تعلق سے دیگر فکرمند حضرات کو اس وقت بڑی راحت ملی جب مرکزی حکومت نے عدالت کو یہ یقین دہانی کرائی کہ پروجیکٹ کے تحت آنے والے مذہبی مقامات کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا اور پانچوں مساجد محفوظ رہیں گی۔

سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے وکیل سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مساجد اور مذہبی مقامات کو نقصان نہیں ہوگا۔ تفصیل کے مطابق مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل نے عدالت کے جج سنجیو سچدیوا کے سامنے یہ یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ پروجیکٹ کے تحت آنے والی عبادت گاہوں کو کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے تو جج نے کہاکہ ہمیں آپ کی بات پر یقین ہے۔ اس معاملہ میں دہلی وقف بورڈ کی جانب سے سینیئر وکیل سنجے گھوش اور بورڈ کے اسٹینڈنگ کونسل وجیہ شفیق پیش ہوئے۔

سالیسٹر جنرل نے یقین دہانی کراتے ہوئے 3 ہفتہ کا وقت عدالت سے مانگا اور کہاکہ یہ ایک طویل مدتی منصوبہ ہے اور پروجیکٹ کے تحت آنے والے مذہبی مقامات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس معاملہ میں اب اگلی سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔

غور طلب ہے کہ حکومت ہند کے ڈریم پروجیکٹ سینٹرل وسٹا پر تیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے اور اس پروجیکٹ میں 6 مذہبی مقامات آرہے ہیں، جو دہلی وقف بورڈ کے تحت آتے ہیں۔ یہ مذہبی مقامات 100 سال سے زیادہ قدیم اور انتہائی تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ جن میں مسجد ضابطہ گنج، مسجد کرشی بھون، مسجد سنہری باغ روڈ، جامع مسجد ریڈ کراس روڈ، مزار سنہری باغ روڈ اور نائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ کی مسجد شامل ہیں۔ جن کے تعلق سے عوام میں خاص کر مسلمانوں میں تشویش پائی جارہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ابھی تک اس تعلق سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی تھی۔

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے اس تعلق سے پہل کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی توجہ اس جانب دلانے کے لیے ایک لیٹر وزیر اعظم حکومت ہند اور ایک لیٹر وزیر شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری کو ارسال کیا تھا مگر جب ان مذہبی مقامات کے تعلق سے حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی تو امانت اللہ خان نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ میں آنے والے 6 مذہبی مقامات اور مساجد کی حفاظت کے تعلق سے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل وسٹا پروجیکٹ سے مساجد کا تحفظ یقینی بنائیں: مولانا محمود مدنی

عدالت میں گزشتہ سماعتوں کے دوران مرکزی حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا تھا جبکہ آج مرکزی حکومت کے وکیل سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے یقین دہانی کراتے ہوئے واضح طور پر کہاکہ آپ بھروسہ رکھیں ان مذہبی مقامات کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عدالت میں عرضداشت داخل کرنے والے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے اس تعلق سے کہاکہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور عدالت میں آج کی سماعت کے دوران مذکورہ مذہبی مقامات کے تعلق سے ایک راحت بھری خبر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.