نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل کو دہلی میں اپوزیشن کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلقات توڑنے کے بعد نتیش کمار پیر کو پہلی بار قومی دارالحکومت پہنچے۔ نتیش نے سب سے پہلے منگل کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری سے سی پی آئی ایم کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ سے ملاقات کریں گے۔Nitish Kumar met leaders of opposition parties in delhi
اس ملاقات کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک کی تمام مقامی پارٹیاں ایک ساتھ ہوجائیں تو بڑی بات ہوگی۔ اسی دوران سی پی آئی ایم رہنما سیتارام یچوری نے نتیش کمار کو دوبارہ یہاں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ " میری خواہش ہے کہ وہ دوبارہ یہاں آئیں اور یہ ملک کے لیے بہتر اشارہ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر ملک کے آئین کو بچانا ہوگا اور اس کے لئے پہلا کام سب کو متحد کرنا ہے۔" بتا دیں کہ نتیش کمار دوپہر میں دہلی کے اپنے ہم منصب رہنما اروند کیجریوال سے بھی ملاقات کریں گے اور اس کے بعد وہ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ سے ملاقات کریں گے۔ بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد نتیش کمار 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ ان کی ملاقات کو اسی کَڑی سے جوڑا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Nitish Meets Rahul نتیش کمار نے راہل گاندھی سے ملاقات کی
نتیش کمار ایسے وقت میں دہلی پہنچے ہیں جب جنتا دل (یونائیٹڈ) کے کئی رہنماوں نے حالیہ دنوں میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر نتیش کو اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے موزوں چہرہ بتایا ہے، حالانکہ نتیش خود کہتے ہیں کہ وہ اس دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔