کوہیما: ناگالینڈ کی مون ڈسٹرکٹ جیل سے نو قیدی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی لاک اپ میں 29 قیدی تھے۔ ان میں سے نو قیدیوں نے ہفتے کی علی الصبح وارڈ کے لوہے کے دروازے اور ہتھکڑیوں کی زنجیریں توڑ دی اور اپنے کمبل کا استعمال کرتے ہوئے جیل کی دیوار پر چڑھ گئے اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا ہے اور تمام ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔Nine prisoners escape from Nagaland Jail
یواین آئی