متعلقہ محکمے کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 مارچ کو بھی کہیں کہیں بارشیں ہونے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد موسم 23 مارچ تک خشک رہنے کی توقع ہے۔
گرمائی دارالحکومت سری نگر جہاں 6.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گذشتہ شب 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں 14.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
Weather In Kashmir: کشمیر کے موسم میں بہتری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ جہاں 18.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں برش نہیں ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذ شتہ شب 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Qazigund city, popularly known as the Gateway of Kashmir
یو این آئی