ETV Bharat / bharat

PFI Members Arrests پی ایف آئی کے چار اراکین گرفتار

تلنگانہ کے پی ایف آئی کے صدر عبدالرفیق رشادی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس کارروائی کے ذریعہ جنوب میں مسلم مخالف ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا مارشل آرٹ سکھانا جرم ہے؟ عبدالقادر نامی شخص گزشتہ 30 سالوں سے کراٹے کی کلاسیں چلا رہا ہے اور وہ کوئی قابل اعتراض چیز نہیں سکھا رہے تھے۔PFI Members Arrests

این آئی اے نے پی ایف آئی کے چار اراکین کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 8:57 AM IST

حیدرآباد: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے رواں سال 26 اگست کو لاء انفورسمنٹ ایجنسی کے ذریعہ درج کیے گئے ایک کیس کے سلسلے میں تلنگانہ اور آندھرپردیش سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار اراکین کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت تلنگانہ کے سمیر (بودھن)، فیروز (عادل آباد)، محمد عرفان (پی ایف آئی کے ریاستی صدر اور جگیال کے ساکن) اور آندھرا پردیش کے الیاس (نیلور) کے طور پر ہوئی ہے۔ پی ایف آئی کے تمام اراکین کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر لیا گیا۔Four Pfi Members Arrested By Nia

این آئی اے نے ایک دن پہلے تلنگانہ اور اے پی میں پی ایف آئی کے دفاتر پر چھاپہ مار کر دس افراد کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے نو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے مادھا پور میں واقع پی ایف آئی کے دفتر میں ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے۔ تلنگانہ پولیس نے گزشتہ روز سعد اللہ، عمران، عبدالقادر اور عبدالمبین کو نظام آباد VI ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں 4 جولائی کو درج کیس کے سلسلے میں گرفتار کرلیا تھا۔ این آئی اے نے 26 اگست کو ایک کیس دوبارہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ ایجنسی نے اتوار کو تلنگانہ میں 38 مقامات پر چھاپے مارے جن میں نظام آباد میں 23 (جہاں کئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ہے)، حیدرآباد 4 مقامات، جگتیال 7 مقامات، نرمل 2 اور عادل آباد اور کریم نگر میں ایک ایک مقام پر چھاپے مارے جبکہ آندھرا پردیش میں این آئی اے نے کرنول اور نیلور میں تلاشی لی۔

مزید پڑھیں:۔ NIA Raids تلنگانہ و آندھرا پردیش کے تیس مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار ارکان کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت حراست میں لینے کے بعد تلنگانہ کے پی ایف آئی کے صدر عبدالرفیق رشادی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس کارروائی کے ذریعہ جنوب میں مسلم مخالف ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا مارشل آرٹ سکھانا جرم ہے؟ عبدالقادر نامی شخص گزشتہ 30 سالوں سے کراٹے کی کلاسیں چلا رہا ہے اور وہ قابل اعتراض کوئی چیز نہیں سکھا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.