ملک میں کورونا کے تقریبا 27 ہزار نئے کیسز - ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی شفایابی
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27 ہزار 964 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور اسی عرصے میں انفیکشن کی وجہ سے 383 افراد جان بحق بھی ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے تقریبا 27 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک میں اب تک 82.65 کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 97.77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 26 ہزار 964 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 3،01،989 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ یہ کل کیسز کا 0.90 فیصد ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 لاکھ 13 ہزار سے متجاوز
وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34،167 مریض جان لیوا وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس سےیہ یہ تعداد بڑھ کر 3،27،83،741 ہوچکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 80 کروڑ 13 لاکھ 26 ہزار 335 ویکسین دی ہیں۔ اس کے علاوہ 48 لاکھ ویکسین بھیجنے کے لئے تیار ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 4،52،07،660 باقی ہیں۔
یو این آئی