ETV Bharat / bharat

NCERT Syllabus Change این سی ای آر ٹی نے کتابوں سے آر ایس ایس، گاندھی جی اور گوڈسے سے متعلق حصہ ہٹایا

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 1:43 PM IST

نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے کتابوں سے آر ایس ایس، گاندھی جی اور گوڈسے سے متعلق حصے کو ہٹا دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے 12ویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی نصابی کتابوں سے پیراگراف کو ہٹا دیا ہے جن میں مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد اس وقت کی حکومت کی جانب سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر مختصر لگائی گئی پابندی کے بارے میں معلومات موجود تھیں۔ اس کے ساتھ وہ پیراگراف بھی نصاب سے ہٹا دیے گئے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ گاندھی کی ہندو مسلم اتحاد کی جدوجہد نے ہندو انتہا پسندوں کو اکسایا تھا۔اسے بھی کتاب سے ہٹادیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ این سی ای آر ٹی نے گزشتہ سال چھٹی تا 12ویں جماعت کی نصابی کتابوں میں کئی تبدیلیاں کی تھیں۔ ان میں سے، 'ریس آف پاپولر مومنٹ' اور 'ایرا آف ون پارٹی ڈومیننس' کے عنوانات کو 12ویں جماعت کی نصابی کتاب، 'پولیٹکس ان انڈیا سنس انڈیپینڈنٹ' سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اسی طرح دسویں جماعت کی نصابی کتاب ڈیمو کریٹک II سے 'ڈیموکریسی اینڈ ڈائورسٹی'، 'پاپولر اسٹرگلر اینڈ مومنٹ'، اور 'چیلینج ٹو ڈیمو کریسی' کے باب کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ 15 سالوں سے گاندھی جی کو قتل کرنے والے ناتھورام گوڈسے کو 12ویں جماعت کی تاریخ کی کتاب میں 'برہمن آف پونے' کہا جاتا تھا اب اسے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ این سی ای آر ٹی کے مطابق، انہیں طویل عرصے سے سی بی ایس ای اور کئی ریاستی تعلیمی بورڈز کی کتابوں میں گوڈسے کی ذات کا ذکر کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس میں کہا گیا تھا کہ اسکول کی نصابی کتابوں میں کسی کی ذات کا غیر ضروری طور پر ذکر نہیں کیا جانا چاہیے۔ این سی ای آر ٹی نے الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلیاں ایک خاص نظریے کے مطابق کی گئی ہیں۔

اس سال نئے سیشن کے لیے این سی ای آر ٹی کی نئی کتابیں آچکی ہیں۔ پچھلے سال این سی ای آر ٹی میں مختلف مضامین کی کتابوں سے بہت سے ابواب اور حقائق کو ہٹا دیا گیا تھا۔ این سی ای آر ٹی کی طرف سے کی گئی ان تبدیلیوں کے ساتھ اب یہ نئی کتابیں طلباء کے لیے دستیاب کرائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : NCERT Syllabus Change این سی ای آر ٹی کے نصاب سے بھارت میں مغل دور حکومت کا باب خارج

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.