ETV Bharat / bharat

Naat Mahefil in Gulbarga گلبرگہ میں ماہانہ محفلِ نعت کا پروگرام

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 7:51 AM IST

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں ماہانہ محفلِ نعت کا پروگرام منعقد ہوا جس میں شہر کے معروف نعت خواہوں نے اپنے اپنے کلام پیش کیے۔ اس موقع پر نعت خواہوں کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔ Naat mahefil in Gulbarga

گلبرگہ میں ماہانہ محفلِ نعت کا پروگرام کا انعقاد

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں بمقام خانقاہ فیضانِ حضرت سید جلال الدین حسینی نیو بینک کالونی میں ماہانہ محفلِ نعت و حلقہ ذکر منعقد ہوا۔ جس کی سرپرستی سید شاہ خلیل اللہ حسینی نے فرمائی اور نگرانی مولانا سید شاہ حسینی پیراں صاحب کامل جامعہ نظامیہ نے کی۔ محفل میں شہر گلبرگہ کے مشہور و معروف نعت خواں نے شرکت کی اور اپنے منفرد انداز میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ جن میں سید طیب علی یعقوبی، انجینئر سید سخی سرمست، سید ندیم اللہ حسینی آرکیٹیکٹ، حافظ وقاری ابوالحسنات، سید چندا حسینی، جناب لیاقت علی صاحب ،جناب عبدالرب مڑکی ، جناب عثمان ، سید تجمل حسینی، عبد الرحیم ، ذکوان سہروردی نے اپنے والد مختار سہروردی صاحب کا لکھا ہوا کلام پیش کیا۔ سید ندیم اللہ حسینی ایم بی اے نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

اس محفل میں شہر گلبرگہ میں عظیم الشان پیمانے پر مقابلہ حسن قرات، نعت، تقریری، تحریری، کوئز منعقد کرنے پر ڈاکٹر الحاج اصغر چلبل کارگزار صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ اسی طرح سید سخی سرمست صاحب کو حسن خدمات کے لیے، مولانا یوسف قریشی کو مقابلے جات کے کامیاب انعقاد کے لیے، حیدر علی باغبان صاحب کو وائس چیئرمین ضلع گلبرگہ منتخب ہونے اور سماجی ودینی خدمات انجام دینے کے لیے اور سید طیب علی یعقوبی صاحب کو ان منفرد نعت خوانی پر تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر ذکر الہی کی فیضلت وافادیت پر مولانا سید شاہ مجتبی حسینی صاحب برادرزادہ سجادہ نشین آستانہ گلسرم وکرکند شریف نے کہا کہ اللہ کے ذکر سے انسانی کی فکر کو پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ ذاکر کا ذکر فرشتوں کے سامنے کرتا ہے اور ذکر سے ذات کی محبت مضبوط ہوتی ہے اور ذکر انسان کی روح کی غذا ہے۔ ذکر سے انسان کے دل کو سکون ملتا ہے، اگر کوئی انسان یہ چاہتا ہے کہ دل کے سب غم دور ہوجائیں، مصیبت ختم ہوجائے تو اس کو چاہیے کہ وہ تھوڑی دیر بیٹھے کر اللہ کا ذکر کرے۔ مولانا نے ڈاکٹر اصغر چلبل کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے وہ بڑے اہتمام سے علماء کرام کی نگرانی میں مسابقتی مقابلے منعقد کرتے آرہے ہیں۔ جس سے طلباء وطالبات میں قرات، حمد و نعت کے علاوہ احادیث مبارکہ بھی یاد ہورہے ہیں، جس کے لیے ڈاکٹر اصغر قابل مبارکباد ہیں۔ ڈاکٹر اصغر چلبل صاحب نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ مجھے اس محفل میں آکر روحانی سکون میسر آیا۔ نعت خواں حضرات نے اس عقیدت سے نعتیں پڑھی کہ میں اپنے آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ پر حاضری کی کیفیت کو محسوس کررہا تھا۔ انہوں نے سرپرست محفل سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب کو تہنیت پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مقابلے جات کی کامیابی اور اس کی مقبولیت کو اختصار کے ساتھ پیش کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Naat Reciter Sajida Naseem جونپور کی مسحورکن نعت گو ساجدہ نسیم سے ملیے

جناب حیدر علی باغبان صاحب نے کہا کہ ایسی محفلیں تسلسل کے ساتھ سجتی رہنی چاہیے اور مسلمان کے ہر گھر میں ایسا ماحول ہونا چاہیے۔ انہوں نے سرپرست محفل کو مبارکباد پیش کی کہ ان کی سرپرستی میں ان کے شہزادے ایسی محفلیں تسلسل سے قائم رکھے ہیں۔ ایسی محفلوں سے سکون حاصل ہوتا ہے۔ محفل کی کارروائی مولانا حافظ محمد مظہر القادری صاحب نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ چلائی۔ سلام وفاتحہ اور سرپرست محفل کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ محفل میں مولانا محمد عرفان شرفی، مولانا شاہ ولی، مولانا حافظ عاصم زیان صدیقی، خواجہ پاشاہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اختتام پر ڈاکٹر اصغر چلبل نے مقابلے جات میں صدارتی فرائض انجام دینے پر مولانا سید شاہ حسینی پیراں و مولانا سید شاہ مجتبی حسینی اور محترم سخی سرمست کو حضرت نورالمشائخ کے دست مبارک سے مومنٹو پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.