ETV Bharat / bharat

Sudha Murty On Rishi Sunak میری بیٹی نے رشی سنک کو برطانیہ کا وزیراعظم بنایا، رشی سنک کی ساس

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 1:06 PM IST

رشی سنک کی ساس سدھا مورتی نے کہا کہ ان کی بیٹی اکشتا مورتی نے اپنے شوہر رشی سنک کو وزیر اعظم بنایا ہے۔ سدھا مورتی کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ کنڑ زبان میں اپنے خاندان کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک کی ساس سدھا مورتی نے کہا کہ ان کی بیٹی اکشتا مورتی نے سنک کو وزیراعظم بنایا ہے۔ سدھا مورتی نے دعویٰ کیا کہ سنک کے وزیر اعظم بننے کے پیچھے ان کی بیٹی کا ہاتھ تھا۔ سنک کی ساس سدھا مورتی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ رشی سنک اپنی بیٹی کی وجہ سے برطانیہ کے کم عمر ترین وزیر اعظم بنے ہیں۔ ویڈیو میں سدھا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کو بزنس مین بنایا۔ میری بیٹی نے اپنے شوہر کو برطانیہ کا وزیراعظم بنایا۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں، سدھا مورتی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بیوی کی شان ہے۔ دیکھیں بیوی اپنے شوہر کو کیسے بدل سکتی ہے۔ تاہم، میں اپنے شوہر کو بدل نہیں سکی۔ میں نے اپنے شوہر کو بزنس مین بنایا اور میری بیٹی نے اپنے شوہر کو وزیراعظم بنایا۔

رشی سنک نے اکشتا مورتی سے سنہ 2009 میں شادی کی تھی۔ جس کے بعد برطانوی سیاست میں ان کا قد بڑھتا چلا گیا۔ دنیا کے امیر ترین ارب پتیوں میں سے ایک نارائن مورتی اور سدھا مورتی کی بیٹی اکشتا مورتی خود بھی تقریباً 730 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کی مالک ہیں۔ اکشتا کا شمار دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ ان کے والدین نارائن مورتی اور سدھا مورتی اربوں کے اثاثوں والی ٹیک کمپنی انفوسس کے مالک ہیں۔ مورتی جوڑے عام طور پر میڈیا کی کی سرخیوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔

اکشتا مورتی کے والد نارائن مورتی بھارت کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ سنک کو 42 سال کی عمر میں جدید تاریخ میں برطانیہ کے سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ اور وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ اکشتا مورتی کی ماں سدھا مورتی بھی وائرل ویڈیو میں بتا رہی ہیں کہ کس طرح ان کی بیٹی نے وزیر اعظم کی زندگی، خاص طور پر ان کے آہار کو متاثر کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ مورتی خاندان طویل عرصے سے ہر جمعرات کو اپاس رکھنے کی روایت پر عمل کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفوسس کا آغاز بھی جمعرات کو ہی ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سنک اور اکشتا نے بھی راگھویندر سوامی کے کہنے پر جمعرات کو اُپاس رکھنا شروع کیا۔ تاہم سنک کی والدہ پیر کو اپاس رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Rishi Sunak Sacks Nadhim Zahawi رشی سنک نے کنزرویٹو پارٹی کے صدر ندیم زہاوی کو عہدہ سے برطرف کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.