ETV Bharat / bharat

مغلوں نے پاسی سماج کو خاص طور پر نشانہ بنایا تھا: کیشو موریہ - Mughals specifically targeted Pasi community

نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے پاسی سماج کو راغب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تاریخ سنہری رہی ہے۔ مغلوں نے انہیں خاص طور پر نشانہ بنایا لیکن پاسی سماج نے اپنی بہادری سے انہیں اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔

مغلوں نے پاسی سماج کو خاص نشانہ بنایا تھا : کیشو موریہ  The Mughals had targeted the Pasi community  uttar pradesh deputy cm keshav prasad maurya  The Mughals had targeted the Pasi community says uttar pradesh deputy cm keshav prasad maurya  Pasi community in uttar pradesh  etv bharat urdu news  نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ  ان کی تاریخ سنہری رہی ہے  مغلوں نے انہیں خاص طور پر نشانہ بنایا  انہیں اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا  شہید اودا دیوی کو خراج عقیدت  پاسی سماج نے اپنی بہادری سے مغلوں کو شکست دی  بی جے پی کی حکومت تشکیل میں آئی ہے
مغلوں نے پاسی سماج کو خاص نشانہ بنایا تھا : کیشو موریہ
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 8:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں شہید اودا دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے خطاب کرتے ہوئے مغلوں پر شدید نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ مغلوں نے پاسی سماج کو خاص طور پر نشانہ بنایا تھا، لیکن پاسی سماج نے اپنی بہادری سے مغلوں کو شکست دی حالانکہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کنگنا رناوت کے بیان پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

کیشو موریہ بارہ بنکی شہر کے شری رام ون کٹیر محلے میں واقع ایک میریج لان سے ویرانگنا اودا دیوی پاسی کے یوم شہادت کے موقع پر منعقد خراج عقیدت پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے بی جے پی ریاست میں حکومت میں آئی ہے، تب سے تحریک آزادی کی عظیم ہستیوں کو عزت و احترام سے نوازا جا رہا ہے۔ انہوں کہا بی جے پی حکومت کسی بھی شخصیت کو گم نہیں ہونے دے گی۔ اس لئے آزادی کے امرت مہوتسو کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

مغلوں نے پاسی سماج کو خاص نشانہ بنایا تھا : کیشو موریہ

مزید پڑھیں:۔ حکومت سنجیدگی سے اپنا کام کر رہی: کیشو پرساد موریہ

انہوں نے پاسی سماج کو راغب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تاریخ سنہری رہی ہے۔ مغلوں نے انہیں خاص طور پر نشانہ بنایا لیکن پاسی سماج نے اپنی بہادری سے انہیں اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ضلع میں اودا دیوی پاسی کے نام ایک سڑک وقف کریں گے اور ان کی تاریخ کو نصاب میں بھی شامل کیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بی جے رواں برس بھی 300 سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.