ETV Bharat / bharat

ممبئی: ایم پی موہن ڈیلکر کی پراسرار موت - ای ٹی وی بھارت اردو

دادرا اور نگر ہویلی سے آزاد رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر کی لاش آج ممبئی کے ایک ہوٹل میں ملی ہے۔

mp
mp
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 4:52 PM IST

Updated : Feb 22, 2021, 5:03 PM IST

رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر کی لاش آج ممبئی کے مرین ڈرائیو علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں ملی۔ اس بات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے۔

ممبئی: ایم پی موہن ڈیلکر کی پراسرار موت

ابتدائی تفتیش میں خودکشی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کیونکہ پولیس کو وہاں سے ایک سوسایئڈ نوٹ بھی ملا ہے حالانکہ ابھی تک پولیس نے اس معاملے پر ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس کو ایک سوسایئڈ نوٹ بھی ملا ہے

فی الحال سوسائیڈ کے وجوہات کا بھی پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو اسپتال بھیج دیا ہے۔

واضح ہو کہ موہن ڈیلکر کی عمر 58 سال تھی، وہ دادرا اور نگر ہویلی لوک سبھا حلقہ سے آزاد ایم پی تھے۔ سال 1989 میں موہن ڈیلکر پہلی بار اس پارلیمانی حلقے سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد کئی بار وہ یہاں سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

دادر اور ناگر ہویلی سے آزاد رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر کی لاش آج ممبئی کے ایک ہوٹل میں ملی ہے۔

موہن ڈیلکر بھارتیہ نو شکتی پارٹی سے بھی ایم پی بنے تھے۔ سال 2009 میں انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، حالانکہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات یعنی 2019 کے انتخابات میں وہ بطور آزاد امیدوار چناوی میدان میں اترے اور اس میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Last Updated : Feb 22, 2021, 5:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.