ETV Bharat / bharat

اعظم خاں کی اہلیہ تزئین فاطمہ 10 ماہ بعد جیل سے رہا - بیٹے عبداللہ اعظم

سیتاپور جیل میں گزشتہ 10 ماہ سے قید رکن پارلیمان اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو آخرکار رہا کر دیا گیا۔

author img

By

Published : Dec 22, 2020, 8:46 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر رامپور اسمبلی حلقہ کی رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ 10 ماہ بعد سیتاپور جیل سے رہا ہوئی، جبکہ شوہر اعظم خان اور بیٹا عبداللہ اعظم اب بھی جیل میں بند ہیں۔

سیتاپور جیل میں گزشتہ 10 ماہ سے قید رکن پارلیمان اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو آخرکار رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ تزئین فاطمہ اپنے شوہر اعظم خاں اور بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ 27 فروری سے سیتاپور ضلع جیل میں مقید تھیں۔ تزئین فاطمہ پر دشمن کی املاک سمیت 34 معاملوں پر عدالت سماعت چل رہی ہے۔ عدالت نے اب تمام معاملوں میں ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ حالانکہ ان کے شوہر اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم کو فی الحال جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خان نے ان پر درج 80 سے زائد دائر مقدموں کی وجہ سے 26 فروری کو رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے والی کورٹ میں اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ خود سپردگی کی تھی، جس کے بعد عدالت نے انہیں رامپور جیل بھیج دیا تھا۔ لیکن بعد میں سکیورٹی کی وجوہات کی بنا پر انتظامیہ نے تینوں کو 27 فروری کو سیتاپور جیل منتقل کر دیا تھا۔

حالانکہ سیتا پور جیل میں تزئین فاطمہ کے ساتھ اغسل کے دوران ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں وہ پھسلنے کی وجہ سے زخمی ہو گئی تھیں، 10 ماہ کی جدو جہد کے بعد تزئین فاطمہ کو عدالت نے ان کو تمام 34 معاملوں میں ضمانت دے دی۔

جیل سے رہا اپنی ماں کو لینے کے لیے ان کے بڑے فرزند ادیب اعظم اور بہو سیتاپور جیل پہنچے تھے۔ باہر نکلنے کے بعد تزئین فاطمہ نے میڈیا سے کہا کہ انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔ وہ کالج میں پروفیسر تھیں، 60 سال تک ان کے دامن پر کوئی داغ نہیں لگا آخر اچانک ایسا کیا ہو گیا؟ کیا میں اتنی بڑی کرمنل بن گئی کہ میرے اوپر درجنوں مقدمے درج کر دیے گئے۔

تزئین فاطمہ نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ان کے شوہر اعظم خاں اور بیٹے عبداللہ اعظم کو بھی جیل سے رہائی حاصل ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.