ETV Bharat / bharat

وزیراعظم طلباء، اساتذہ اور سرپرستوں کے ساتھ ’پریکشا پہ چرچا‘ کریں گے

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’پریکشا پہ چرچا‘ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’طلباء دوستوں، ان کے والدین اور محنتی اساتذہ سے بڑی تعداد میں حصہ لینے کی اپیل‘‘ کی ہے۔

طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ مودی کریں گے ’پریکشا پہ چرچا‘

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 9:11 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی بورڈ کا امتحان دینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے ’پریکشا پہ چرچا‘ پروگرام کے دوران طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ ورچوئل ذرائع سے بات چیت کریں گے۔ کورونا وبا کے سبب اس مرتبہ یہ پروگرام ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقدکیا جائے گا۔

مودی نے اس بارے میں سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا: ’’ہمارے بہادر ’پریکشا یودھا‘ اب امتحانات کی تیاریوں میں مشغول ہیں اور اس کے پیش نظر پریکشا پہ چرچا بھی نزدیک ہے جس میں وہ ورچول ذرائع سے دنیا بھر کے طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ آؤ ہم سب بغیر کسی تناؤ کے مسکراہٹ کے ساتھ امتحانات میں شریک ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں؛ راموجی فلم سٹی میں آج سے سیاحوں کی چہل پہل شروع

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا: ’’اس بار لوگوں کے مطالبات پر ’پریکشا پہ چرچا‘ میں والدین اور اساتذہ بھی حصہ لیں گے۔ یہ امتحان جیسے سنجیدہ موضوع پر بڑی ہی پر لطف بات چیت ہوگی۔ میں اپنے طلباء دوستوں، ان کے والدین اور محنتی اساتذہ سے بڑی تعداد میں پریکشا پہ چرچا میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

وزیراعظم اس سے قبل تین مرتبہ پریکشا پہ چرچا پروگرام میں حصہ لے چکے ہیں۔ اب تک یہ پروگرام تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد کیا جاتا رہا ہے لیکن اس بار یہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.