ETV Bharat / bharat

Congress on Modi's Corona Statement: 'مودی نے لوک سبھا میں کورونا متاثرین کا مزاق اڑایا'

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا لیکن آج بے شرمی سے پارلیمنٹ میں ان کے درد پر قہقہہ لگایا گیا۔

Congress on Modi
مودی نے لوک سبھا میں کورونا متاثرین کا مزاق اڑایا
author img

By

Published : Feb 8, 2022, 9:38 AM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے اپنی حکومت کی کافی زیادہ تشہیر کی اور کورونا دور میں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کا جم کر مذاق اڑایا۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا لیکن آج بے شرمی سے پارلیمنٹ میں ان کے درد پر قہقہہ لگایا گیا۔ Modi Mocks Corona Victims in Lok Sabha

انہوں نے کہا کہ ایوان میں خوب 'پروپیگنڈہ' کیا گیا کہ ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان میں حکومت مٹھی بھر امیروں کی غلام ہے۔ ہمارے یہاں 142 امیروں کی دولت 2314000 کروڑ سے بڑھ کر 5316000 کروڑ روپے ہوگئی اور 54 فیصد گھرانوں کی آمدنی ٹوٹ گئی ہے۔ Congress on Modi's Corona statement

یہ بھی پڑھیں:

Modi in Lok Sabha: لوک سبھا میں نریندر مودی کی تقریر

ترجمان نے کہا کہ "لاک ڈاون لگا مزدوروں اوران کے خاندانوں کو بے حالی کے بھنور میں دھکیلنے والے ’معافی مانگنے‘ کے بجائے مدد کے لئے اٹھے ’ہاتھ‘ پر سوال کھڑا کر رہے ہیں۔ آج ایوان سے واضح پیغام آیا ہے ’’ہم ایک بھی الیکشن ہارجائیں تو ہی پورا ’ایکو سسٹم‘ کام کرتاہے۔ مطلب واضح ہے ، شدید بے روزگاری، انتہائی مہنگائی، گرتی ہوئی آمدنی اور انتہائی غربت سے راحت چاہیے تو انہیں الیکشن میں ہرانا ہوگا- توہی ایکو سسٹم کام کرے گا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.