ریاست کرناٹک گلبرگہ ضلع میں واقع درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری میں رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے حاضردی اور درگاہ شریف کا جائزہ لیا۔Kaniz Fatima Visit Dargah Hazrat Ladle Mashaikh Ansari
اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری درگاہ شریف کو لیکر یہاں کے بی جے پی رکن اسمبلی سبھاش گتہ دار نے ایک نیا تنازعہ پیداکر دیا ہے، رکن اسمبلی نے درگاہ میں شیولنگ ہونے کا جھو ٹا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدیم تاریخی درگاہ ہے۔ یہاں ہر مذہب کے لوگ بڑی عقیدت کے ساتھ حاضری دیتے ہیں، مگر یہاں کے قومی یکجہتی ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Khalil Ansari on MLA Subhash Guttedar:'رکن اسمبلی درگاہ میں شیولنگ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنا بند کریں'
انہوں مزید کہا کہ اس درگاہ شریف کی تاریخ موجود ہے۔ میں خود ریاستی وقف بورڈ کی رکن بھی ہوں، یہاں کی درگاہ شریف وقف میں بھی رجسٹر ہے۔ یہاں کے رکن اسمبلی اپنی سیاسی مفاد کے لئے اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ بیان دیے کر یہاں کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔