ETV Bharat / bharat

گیا: کلکٹریٹ میں شاہنواز حسین کی صدارت میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی میٹنگ - etv bharat urdu

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبھی وزراء کو اپنے اپنے ضلع میں میٹنگ کرکے جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی جسکے تحت آج وزیر شاہنواز حسین گیا پہنچ گئے اور جائزہ میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں۔

گیا: کلکٹریٹ میں شاہنواز حسین کی صدارت میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی میٹنگ
گیا :کلکٹریٹ میں وزیر شاہنواز حسین کی صدارت میں محکمہ آفات کی میٹنگ
author img

By

Published : Sep 14, 2021, 1:45 PM IST

گیا میں کورونا، سیلاب اور دوسرے امور پر ریاستی وزیر شاہنواز حسین نے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبھی وزراء کو اپنے اپنے ضلع میں میٹنگ کرکے جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی جسکے تحت آج وزیر شاہنواز حسین گیا پہنچ کر جائزہ لے رہے ہیں۔

حالانکہ گیا میں اس مرتبہ سیلابی صورتحال نہیں ہے تاہم ماضی کی غلطیوں کو پھر سے نہیں دہرایا جائے اسکو لیکر پہلے سے ہی سبھی چیزوں پر بات کرکے تیاری رکھنے کے قواعد پر عمل کیا جارہا ہے۔

گیا: کلکٹریٹ میں شاہنواز حسین کی صدارت میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی میٹنگ

اس میٹنگ میں کورونا وبا اور کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

خاص طور پر وائرل بخار سے متاثر بچوں کے علاج کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں کی گئی تیاریوں پر بھی وزیر موصوف جائزہ لیں گے۔

میٹنگ میں گیا ڈی ایم، ایس ایس پی سمیت محکمہ آفات منیجمنٹ کے افسران محکمہ ہیلتھ کے افسران اور سبھی متعلقہ حکام موجود تھے۔

اسکے علاوہ کئی رکن اسمبلی بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ شہر گیا میں گزشتہ تین برس قبل سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ کئی علاقہ سیلاب سے متاثر تھے۔

سیلابی صورتحال ایسی تھی کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو خود جائزہ لینا پڑا تھا۔

مزیدپڑھیں:بی جے پی رہنما شاہنواز حسین کے ساتھ خصوصی گفتگو

مسلسل بارش کی وجہ سے اسوقت شہری علاقے سے متصل برہم یونی پہاڑ کا ایک بڑا چٹان کھسک گیا تھا۔

تین برس قبل آئے سیلاب کے دوران جو کمی پیش آئی تھیں اسی کے پیش نظر اس مرتبہ پہلے ہی جائزہ لیا جارہا ہے۔

حالانکہ اس مرتبہ برسات کا موسم آدھے سے زیادہ گزر چکا ہے تب جائزہ میٹنگ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.