ETV Bharat / bharat

میرٹھ: ناراض لوگوں نے میئر کی گمشدگی کے پوسٹر چسپاں کیے

میرٹھ کی کم آبادی والے مسلم علاقوں میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہ ہونے سے ناراض مقامی لوگوں نے بلدیہ کی میئر سنیتا ورما کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گمشدگی کے پوسٹر جگہ جگہ چسپاں کر دیے۔

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 6:59 PM IST

Updated : Nov 5, 2021, 7:18 PM IST

missing Mayor posters in meerut
میرٹھ: ناراض مقامی لوگوں نے مئیر کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر کیے چسپاں

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میئر بننے کے بعد سنیتا ورما نے ان کے علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ بدحالی میں زندگی جینے کو مجبور ہیں۔

ویڈیو

میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے وارڈ نمبر 36 کے ہمایوں نگر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی بھی ترقیاتی کام نہ ہونے اور علاقے میں صاف صفائی کا کوئی انتظام نہ کیے جانے سے ناراض مقامی لوگوں نے انوکھے انداز میں اپنا احتجاج درج کرایا۔ انہوں نے شہر کی میئر سونیتا ورما کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر چسپاں کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

Angry locals put up posters of the mayor's disappearance
ناراض مقامی لوگوں نے مئیر کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر کیے چسپاں

ان کا کہنا ہے کہ 2017 کے انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد سے میئر نے ان کے علاقے میں قدم تک نہیں رکھا جس کی وجہ سے علاقے میں آج تک کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا جا سکا ہے۔ جبکہ میئر کا دعویٰ ہے کہ ان کے وارڈ میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کیے گئے ہیں، جو کہیں بھی دکھائی نہیں دیتے۔ ایسے میں اب سماجی کارکن کے ساتھ ملکر مقامی لوگ اپنے وارڈ میں میئر سنیتا ورما کے گمشدہ ہونے کے پوسٹر چسپاں کر اپنی ناراضگی درج کرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میرٹھ: پٹاخے کا بڑا ذخیرہ برآمد

2017 میں خاص طور پر پچھڑے علاقوں اور ملن بستی کے لوگوں نے سنیتا ورما کو اس امید میں ووٹ دیکر میئر بنایا تھا کہ وہ شاید ان کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کریں گی لیکن چار سالوں میں وہ ان علاقوں میں پہنچی بھی نہیں، جن علاقوں کے لوگوں نے ان کو فتح دلا کر میئر کی کرسی تک پہنچایا تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق جب نگر نگم اور میئر کیمپ آفس میں میئر سے ملنے کی کوشش کی گئی، تو وہاں پر بھی ان کی کرسی خالی ہی نظر آئی۔

Last Updated : Nov 5, 2021, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.