ETV Bharat / bharat

Maulvi Arrested for Molestation طالبات کے ساتھ فحش حرکت کرنے کے الزام میں استاد گرفتار - مدرسہ کا مولوی گرفتار

بہار کے ضلع نوادہ میں واقع ایک مدرسہ کے استاد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر فحش حرکتیں کرتا تھا اور اس کا ویڈیو بنا کر طالبات کر بلیک میل کرتا تھا۔ Maulvi Arrested for Molestation

طالبات کے ساتھ فحش حرکت کرنے کے الزام میں استاد گرفتار

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 7:59 AM IST

نوادہ کے ایس ڈی پی او مہیش چودھری بائٹ دیتے ہوئے

نوادہ: ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں پولیس نے مدرسہ میں ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر فحش حرکات کرنے والے ایک استاد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس گرفتاری کے بعد مدرسہ میں کافی ہنگامہ ہوا۔ یہ پورا معاملہ نوادہ ضلع کے کواکول تھانہ علاقے کے ایک مدرسے سے متعلق ہے جہاں ایک استاد نے اپنی غلط حرکت سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ استاد کی نازیبا حرکت سے مقامی لوگوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے۔ ملزم نے پہلے نوادہ کے مدرسہ میں زیر تعلیم نابالغ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر فحش حرکت کی اور پھر اس کا ویڈیو بھی بنایا۔ اس کے بعد ملزم نے ویڈیو کے ذریعے طالبہ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ ملزم کی بلیک میلنگ سے پریشان طالبہ نے اپنے گھر والوں کو مکمل جانکاری دی جس کے بعد لواحقین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔Maulvi Arrested for Molestation in Nawada

مزید پڑھیں:۔ Sexual Assault Case جنسی زیادتی کے الزام میں استاد گرفتار

اس معاملے میں نابالغ لڑکی کے بیان پر پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے مدرسہ پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسی دوران ملزم کی گرفتاری کے بعد مدرسہ میں ہلچل مچ گئی۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کا موبائل چیک کیا جس میں کئی فحش ویڈیوز تھیں۔ نابالغ طالبہ کے علاوہ کئی دیگر لڑکیوں کی فحش تصاویر بھی موبائل فون میں پائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ملزم مولوی محمد شہادت حسین جموئی ضلع کے کھیرا تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے۔ وہیں اس معاملہ پر نوادہ کے ایس ڈی پی او مہیش چودھری نے کہا کہ متاثرہ نے کواکول پولیس اسٹیشن میں درخواست دی کہ ایک مدرسہ میں کام کرنے والا ایک استاد فحش ویڈیوز بنا کر طالبات کو بلیک میل کرتا تھا۔ یہ کیس پاکسو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.