ETV Bharat / bharat

دس ہزار روپئے کے لیے 50 برس کے شخص سے نابالغ کی شادی

ڈی ایس پی نے کہا "نیلور شہر کے کوٹور سے تعلق رکھنے والے ایک 50 برس کے شخص چننا سببیا ایسوکاپلی نے 13 برس کی لڑکی سے شادی کی۔"

marriage-of-a-minor-to-a-man-of-fifty-years-for-ten-thousand-rupees-in-andhra-pradesh
دس ہزار روپئے کے لیے 50 برس کے شخص سے نابالغ کی شادی
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 3:37 PM IST

آندھراپردیش کے نیلور ضلع میں واقع نیلور دیشا تھانے کے ڈی ایس پی ناگاراجو نے بتایا کہ ایک 50 سالہ شخص نے ایک 13 سال کی لڑکی سے غیر قانونی طور پر شادی کی اور اس کا جنسی استحصال کیا۔

دس ہزار روپئے کےلیے50برس کےشخص سےنابالغ کی شادی

ڈی ایس پی نے کہا "نیلور شہر کے کوٹور سے تعلق رکھنے والے ایک 50 برس کے شخص سببیا ایسوکاپلی کی 13 برس کی لڑکی سے شادی کی۔ شادی کے بعد پہلی رات کی رسم کے نام پر لڑکی کو دھمپور گاوں وداولور منڈل لے جایا گیا جہاں مذکورہ شخص نے لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کیا۔ اس دوران لڑکی نے گھبرا کر چیخ وپکار کی۔ مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو بازیاب کیا، جس کے بعد پولیس یہاں پہنچ گئی۔ بعد ازیں لڑکی کو آئی سی ڈی ایس ہوم لے جایا گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔"

دیشا پولیس نے اس واقعہ پر پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے جو تین دن پہلے پیش آیا تھا۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ بچی کی ماں نے اس کی شادی پیسے کے بدلے 50 برس کے شخص سے کی تھی۔ اس خاتون کی سب سے بڑی بیٹی اسپتال میں زیر علاج تھی اور علاج کے لیے اسے دس ہزار روپے ادا کرنا تھا۔ ہسپتال خرچ کی ادائیگی کے لیے اس نے 10 ہزار روپئے رقم لے کر شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.