ETV Bharat / bharat

'وادی گلوان میں فوجیوں کی ہلاکت پر جواب ہنوز ندارد' - گلوان میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر

کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو وادی گلوان میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو ایک سال ہو گیا ہے لیکن حکومت ابھی تک اس معاملے میں بہت سارے سوالوں کے جواب نہیں دے پائی ہے۔

سونیا گاندھی ، راہل گاندھی ، وادی گلوان
سونیا گاندھی ، راہل گاندھی ، وادی گلوان
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 7:10 PM IST

یہاں جاری ایک بیان میں سونیا گاندھی نے کہا کہ بہار رجمنٹ کے 20 بہادر سپاہی اور ان کے کمانڈنگ آفیسر 15 اور 16 جون کی رات کو وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر پارٹی اپنے بہادر فوجیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ایک سال قبل پیش آنے والے اس بدقسمت واقعہ کے بارے میں صورتحال واضح ہونے اور ملک کی عوام اس وقت کے حالات کے بارے میں حقیقت جاننے کی منتظر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس واقعہ کے بارے میں ملک کو یقین دلایا تھا کہ فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

کانگریس چیئرپرسن کہا کہ کانگریس جاننا چاہتی ہے کہ اب تک اس سلسلے میں کوئی واضح بیان حکومت کی طرف سے کیوں نہیں آیا ہے۔ ایک سال پہلے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ چینی فوجیوں نے سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے بیان کے تناظر میں صورتحال کو واضح کرنے کے لئے متعدد بار درخواست کی ہے لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.