پالامو: بہار کے اورنگ آباد میں سڑک حادثے میں پالامو کے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ تمام مرنے والے پلامو کے چھتر پور کے سڈما اور کھٹین کے رہنے والے تھے۔ پالامو کے چھتر پور کے کھٹین کے بھگوان ساو کی بارات بہار گئی تھی۔ اسی دوران نبی نگر کے باغی میں باراتیوں کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ دیگر ایک کی موت نبی نگر اسپتال میں علاج کے دوران ہوگئی۔ Many People of Palamu Died in Road Accident in Aurangabad Bihar
- مزید پڑھیں:۔ Daughter Died while Going to Father's Last Rites: باپ کی آخری رسومات کیلئے جا رہی بیٹی سڑک حادثہ میں ہلاک
حادثے کے بعد پانچ ہلاک شدگان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مرنے والوں میں کھٹین کے رہنے والے رنجیت کمار، کھجوری کے رہنے والے ابھے کمار، چھتر پور کے رہنے والے اکشے کمار، شوبھم کمار اور ببلو کمار شامل ہیں، جب کہ چھٹے متوفی اور ایک زخمی کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہے۔