ETV Bharat / bharat

دہلی کی سی بی آئی عدالت میں تاجر منیش قتل مقدمے کی سماعت ہوگی

ایڈوکیٹ آنند شنکر نے یو این آئی کو بتایا کہ میناکشی گپتا نے 20 اکتوبر کو عرضی دائر کی تھی۔ عرضی گذار نے ریاست کی ایس آئی ٹی تفتیش پر کئی سوالات اٹھائے اور منصفانہ تفتیش کے لیے سی بی آئی کو فوری طور پر تفتیش کا حکم دینے کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ اس معاملے کی دہلی کی سی بی آئی عدالت میں سماعت کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

Manish murder case to be heard in Delhi's CBI court says supreme court  supreme court news  supreme court on Manish murder case  etv bharat urdu news  دہلی کی سی بی آئی عدالت میں تاجر منیش قتل مقدمے کی سماعت ہوگی  میناکشی گپتا نے 20 اکتوبر کو عرضی دائرکی تھی  دہلی کی سی بی آئی عدالت میں سماعت  نوجوان تاجر منیش گپتا کی مشتبہ موت
دہلی کی سی بی آئی عدالت میں تاجر منیش قتل مقدمے کی سماعت ہوگی
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 8:33 PM IST

سپریم کورٹ نے جمعہ کو گورکھپور میں کانپور کے نوجوان تاجر منیش گپتا کی مشتبہ موت کے معاملے کو دہلی کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ اور جسٹس اے۔ ایس بوپنّا کی بنچ نے یہ حکم منیش کی بیوہ میناکشی گپتا کی عرضی پر دیا۔ درخواست میں اتر پردیش کے چھ پولیس اہلکاروں پر قتل کا الزام ہے۔ اس معاملے میں تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی پر بھی لاپرواہی سے تحقیقات کرنے کا الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایڈوکیٹ آنند شنکر نے یو این آئی کو بتایا کہ میناکشی گپتا نے 20 اکتوبر کو عرضی دائرکی تھی۔ عرضی گذار نے ریاست کی ایس آئی ٹی تفتیش پر کئی سوالات اٹھائے اور منصفانہ تفتیش کے لیے سی بی آئی کو فوری طور پر تفتیش کا حکم دینے کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ اس معاملے کی دہلی کی سی بی آئی عدالت میں سماعت کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

مسٹر شنکر نے کہا کہ عرضی دائر ہونے کے بعد سی بی آئی نے 2 نومبر کو ایف آئی آر درج کر لی تھی۔ عرضی میں ایس آئی ٹی پر اپنی تحقیقات میں لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا گیا تھا، جس سے شواہد کے تباہ ہونے کا خطرہ تھا۔ ریاستی حکومت نے سی بی آئی جانچ شروع ہونے تک تفتیش ایس آئی ٹی کو سونپی تھی لیکن الزام لگایا گیا تھا کہ تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کا پیٹ پیٹ کر قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

عرضی میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 30 ستمبر کو سی بی آئی انکوائری کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں متعلقہ حکام کو سی بی آئی تفتیش کروانے کی بات کی گئی تھی لیکن اعلان کے تین ہفتے (20 اکتوبر) بعد بھی مرکزی جانچ بیورو نے اس معاملے میں تحقیقات شروع نہیں کی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.