ETV Bharat / bharat

نندی گرام سے ممتا بنرجی کی شکست - راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار

ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ ووٹوں کی گنتی کروائیں گی اور وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ تک جائیں گی۔

ممتا
ممتا
author img

By

Published : May 2, 2021, 7:37 PM IST

Updated : May 2, 2021, 8:30 PM IST

مغربی بنگال کی نندی گرام سیٹ سے بی جے پی کے رہنما شبھیندو ادھیکاری نے فتح حاصل کی ہے۔ انہوں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو شکست دے دی ہے۔

شبھیندو ادھیکاری نے ممتا کو 1736 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ ووٹوں کی گنتی کروائیں گی اور وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ تک جائیں گی۔

مغربی بنگال میں سب سے دلچسپ مقابلہ اسی سیٹ پر تھا۔ شروعات میں کافی دیر تک شبھیندو ادھیکاری ممتا بنرجی سے آگے چل رہے تھے لیکن 16 راؤنڈ کی گنتی کے بعد ممتا بنرجی تقریبا آٹھ ہزار ووٹوں سے آگے نکل گئیں۔ اس کے بعد ایک بار پھر ایسا وقت آیا جب شبھیندو ادھیکاری آگے ہو گئے تھے۔ آخر میں شبھیندو ادھیکاری نے جیت حاصل کی۔

اس سے پہلے نیوز اجینسی اے این آئی نے ٹویٹ کیا تھا کہ نندی گرام سے ممتا بنرجی نے جیت حاصل کی حالانکہ ممتا بنرجی نے پھر سے ووٹوں کی گنتی کرانے کی مانگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترنمول کانگریس کے حامیوں میں خوشی کی لہر، جشن میں مصروف

ممتا نے کہا کہ نندی گرام کی بات بھول جائیے۔ میں نندی گرام سے انتخاب لڑ رہی تھی کیوں کہ یہاں میں نے ایک مہم چلائی تھی۔ جو بھی ہے ٹھیک ہے، مجھے نندی گرام کے عوام کا فیصلہ منظور ہے۔ ہم نے 212 سیٹز پر جیت حاصل کی ہیں۔ بی جے پی کو شکست ملی ہے۔

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کی اچھی کارکردگی پر ملک کی دیگر حزب اختلاف کی پارٹیوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو اور دیگر رہنماؤں نے ممتا بنرجی کو مبارکباد پیش کی۔

Last Updated : May 2, 2021, 8:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.