ETV Bharat / bharat

Amartya Sen On Mamata Banerjee ممتا بنرجی میں وزیراعظم بننے کی صلاحیت موجود، امرتیہ سین

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 8:45 PM IST

ایک انٹرویو کے دوران ماہر معاشیات امرتیہ سین نے ملک کی تمام علاقائی جماعتوں کو اہم رول ادا کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی میں ملک کی وزیر اعظم بننے کی اہلیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں متعدد علاقائی پارٹیاں بہت اہم ہونے والی ہیں۔ میرے خیال میں ڈی ایم کے ایک اہم پارٹی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کولکاتا: نوبل انعام یافتہ، ماہر معاشیات امرتیہ سین نے آج ایک انٹرویو میں ملک کی تمام علاقائی جماعتوں کو اہم رول ادا کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی میں ملک کی وزیر اعظم بننے کی اہلیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ہرانا ہے تو ملک کی علاقائی جماعتوں کو اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ امرتیہ سین نے کہا کہ 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کامیاب ہوجائے گی ایسا ضروری نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی علاقائی جماعتوں کا کردار کافی اہم ہوگا ۔ترنمول جیسی علاقائی پارٹیوں کو بہت اہم رول ادا کرنا ہوگا۔

نوبل انعام یافتہ و ماہر معاشیات امرتیہ سین کو بی جے پی مخالف قرار دیا جاتا ہے۔ نریندر مودی کے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد، وہ کئی بار بنیاد پرست قوم پرستی کے خطرات سے خبردار کر چکے ہیں۔ معاشیات میں نوبل انعام یافتہ کو بھی بی جے پی کے مسلسل حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی تناظر میں انٹرویو میں انہوں نے ایک بار پھر بی جے پی کو شکست دینے کے لیے علاقائی پارٹیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

امرتیہ نے کہا کہ ترنمول لیڈر ممتا بنرجی کے پاس ہندوستان کی اگلی وزیر اعظم بننے کی اہلیت ہے۔ لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ بنگال کے وزیر اعلیٰ بی جے پی کے خلاف عوامی عدم اطمینان کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 'مجھے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں متعدد علاقائی پارٹیاں بہت اہم ہونے والی ہیں۔ میرے خیال میں ڈی ایم کے ایک اہم پارٹی ہے، ترنمول بھی بہت اہم ہے، یہی بات سماج وادی پارٹی پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت کیا صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CM Mamata Banerjeeقومی ترانہ کی توہین کا معاملہ:ممتا بنرجی کے خلاف سمن مسترد
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.