ETV Bharat / bharat

Hijab Row Karnataka: محمود مدنی نے با حجاب طالبہ کی ہمت افزائی کے لیے 5 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا - باحجاب طالبہ مسکان خان کے جرائت مندانہ قدم کی ستائش

بی بی مسکان نے اپنے آئینی اور مذہبی حقوق کے لیے احتجاج کی تیز اور گرم ہوا کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ تنہا ہونے کے باوجود وہ اس نفرتی ہجوم سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوئی اور ان کے سامنے ہی اللہ اکبر کی صدا بلند کی-Jamiat Ulema e Hind To Reward RS 5 lakh for Hijab Wearing Student

با حجاب طالبہ
با حجاب طالبہ
author img

By

Published : Feb 9, 2022, 12:13 PM IST

Updated : Feb 9, 2022, 12:24 PM IST

کرناٹک کے پی ای ایس کالج مانڈیا کی ایک بہادر طالبہ مسکان خان بنت محمد حسین خان کو صدر جمعیۃ العلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے پر خلوص مبارک باد اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات سے نوازا ساتھ ہی جمعیۃ کے صدر محمود مدنی نے اس بہادر بیٹی کی ہمت کو دیکھتے ہوئے بطور حوصلہ افزائی 5 لاکھ روپے نقد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ Jamiat Announces Rs 5 Lakh Reward for Hijab-Wearing Student

انہوں نے کہا کہ بی بی مسکان نے اپنے آئینی اور مذہبی حقوق کے لیے احتجاج کی تیز اور گرم ہوا کا بہادری سے مقابلہ کیا. تنہا ہونے کے باوجود وہ اس نفرتی ہجوم سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوئی اور ان کے سامنے ہی اللہ اکبر کی صدا بلند کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس میں ایک طالبہ با حجاب کالج میں داخل ہوتی ہے۔ تبھی زعفرانی رنگ کی پٹی گلے میں ڈالے درجنوں افراد اس باحجاب طالب علم کے طرف بڑھتے ہیں اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کرتے لیکن اس دوران حجاب پہنی طالبہ بی بی مسکان خان خوفزدہ ہوئے بغیر ہی ان زعفرانی افراد کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتی ہے اور کالج کے اندرونی حصے میں داخل ہو گئی۔

مزید پڑھیں:باحجاب طالبہ پر کس طرح بھگوا طلبہ ٹوٹ پڑے، آپ بھی دیکھیں

اس با حجاب طالبہ کی بے باکی کا تذکرہ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے ۔ اور لوگ اس بے باک طالبہ کی ستائش کر رہے ہیں۔ اسے لیے جمعیتہ العلماء ہند نے بھی اس کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Feb 9, 2022, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.