ETV Bharat / bharat

نیٹ پر کمیٹی کے قیام پر مدراس ہائی کورٹ کا تمل ناڈو حکومت سے سوال

مدراس ہائی کورٹ نے تمل ناڈو حکومت سے سوال پوچھا کہ نیٹ کے اثرات کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ سے اجازت مانگی تھی۔

نیٹ پر کمیٹی کے قیام پر مدراس ہائی کورٹ کا تمل ناڈو حکومت سے سوال
نیٹ پر کمیٹی کے قیام پر مدراس ہائی کورٹ کا تمل ناڈو حکومت سے سوال
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 10:35 PM IST

مدراس ہائی کورٹ نے منگل کو تمل ناڈو کی ڈی ایم کے حکومت سے سوال کیا کہ کیا تمل ناڈو میں نیشنل ایلجبلیٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی)کے اثرات کے جائزہ کے لئے کمیٹی قائم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ سے اجازت مانگی گئی تھی۔

عدالت نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی سکریٹری کے ناگراجن کی طرف سے دائر اس مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) پر سماعت کے دوران یہ سوال کیا، جس میں سماجی طور پر پسماندہ طلبا پر نیٹ کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے دس جون کو جج اے کے راجن کی صدارت میں ریاستی حکومت کو ایک کمیٹی قائم کرنے کے حکم کو منسوخ کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:مودی کل وزراء کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے

مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجیب بنرجی اور جج سینتھل کمار رام مورتی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی۔

عرضی گزار کی طر ف سے پیش وکیل وی راگھواچاری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ تمام ریاستوں کو نیٹ کو قبول کرنا ہوگا اس لئے تمل ناڈو اس سے الگ نہیں ہوسکتا۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.