ETV Bharat / bharat

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان، 99 فیصد طلباء کامیاب

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 8:49 PM IST

کورونا وباء کے پیش نظر منشی، مولوی اور عالم کے سالانہ امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا تھا جبکہ طلبہ و طالبات کو اگلی جماعت کےلیے ترقی دے دی گئی۔ یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان کرنے کے موقع پر ریاستی وزیر نے کہا کہ حکومت 'سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس' کے نعرے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت میں اقلیتوں میں نئے امنگ اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

http://10.10.50.70//urdu/24-September-2021/up-lko-01-madarsa-bord-results-declared-99-percent-students-passed-7200178_24092021193205_2409f_1632492125_228.jpg
یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان 99 فیصد طلباء وطالبات کامیاب

ریاستی کابینی وزیر نند گوپال گپتا نندی نے مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو کی سیکنڈری و سینئر سیکنڈری کے نتائج کا اعلان کیا۔ سیکنڈری میں 956 24 و سینئر سیکنڈری میں 25659 طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔

کورونا وباء کے مدنظر منشی، مولوی اور عالم کی سال 2021 کے بورڈ کا امتحانات منسوخ کر دیا گیا تھا۔ طلبہ و طالبات کو اگلے درجہ میں ترقی دے دی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر نے کہا کہ 'سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس' کے ساتھ حکومت کام کر رہی ہے یوگی ادتھیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت میں اقلیتوں میں نئے امنگ اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اتر پردیش کے اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نے آج اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان کیا وزیر نے کمپیوٹر پر کلک کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا۔ تعلیمی بورڈ میں کامیاب سبھی طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وباء کے پیش نظر دیگر بورڈز کی طرح اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے سیکنڈری ،(منشی/ مولوی )،سینئر سیکنڈری( عالم )کے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا تھا گذشتہ امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر طلبا و طالبات کو دوسرے درجات میں ترقی دے دی گئی ہے۔ وزیر نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات 2021 میں سیکنڈری درجہ میں 96 213 تین اور سینئر سیکنڈری میں 25919 مجموعی طور پر 12 2132 طلباوطالبات کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں سیکنڈری درجہ میں 96 2 13 میں سے 95 624 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ہیں ہیں جو کہ کہ 99. 38 فیصد ہے جس میں سے 54630 طلباء اور 40994 طالبات ہیں۔ سینئر سیکنڈری درجہ میں 259 19 طلباء و طالبات میں سے 25659 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔ جو کہ 98.99 فیصد ہے۔ اس موقع پر وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی منشا ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر سے اقلیتوں میں نئے جذبات اعتماد اور بھروسہ میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:مودی کی زندگی اور کام پر مبنی نمائش کا افتتاح

ریاستی وزیر نے کہا کہ ریاست کے مدارس میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم پر بھی پوری پوری توجہ دی جائے گی۔ مدارس کے طلباء کو بھی مین سٹریم میں لایا جائے گا جس کے تحت حکومت نے مدارس کی تعلیم کو نئی تکنیک اور مارڈن کلاس روم پر کام کررہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر افتخار ر احمد جاوید چیئرمین مدرسہ تعلیمی بورڈ آر پی سنگھ رجسٹرار مدرسہ تعلیمی بورڈ جگ موہن سنگھ ودیگر مدرسہ بورڈ اور تعلیمی ادارے کے اہم ذمہ داری موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.