ETV Bharat / bharat

Loudspeaker Controversy: ممبئی اور اس سے متصل علاقوں میں بھاری سیکورٹی تعینات

author img

By

Published : May 4, 2022, 2:19 PM IST

ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کی جانب سے ہنومان چالیسہ پڑھنے کی کال پر ممبئی میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کئی مقامات پر بھاری سیکورٹی تعینات کردی ہے۔ Loudspeaker Controversy In Maharashtra

ممبئی اور اس کے متصل علاقوں میں بھاری سیکورٹی تعینات

ممبئی: بدھ کو ممبئی اور اس سے متصل شہروں میں کئی مقامات پر بھاری سیکورٹی تعینات کی گئی تھی، گزشتہ کل ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ پڑھنے کی تاکید کی تھی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ آج لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی آواز سنی گئی۔ کئی مساجد میں صبح کی نماز پُرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے خود اور تمام سینیئر پولیس افسران کو سیکورٹی کی تعیناتی کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعض مقامات پر مساجد کے باہر سیکورٹی فورسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ اور صبح سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ Loudspeaker Controversy: Heavy Security Deployed In Mumbai Neighboring Areas

پولیس افسر نے کہا کہ احتیاط کے طور پر سٹی پولیس نے پہلے ہی 1,600 سے زیادہ لوگوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ ایم این ایس کے کارکنوں اور دیگر کو ضابطہ فوجداری کی مختلف دفعات کے تحت نوٹس جاری کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختلف مساجد کے علماء اور ٹرسٹیز سے ملاقاتیں کی گئی ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ صوتی آلودگی سے متعلق سپریم کورٹ کے رہنما خطوط اور قواعد پر عمل کریں۔

پڑوسی تھانہ اور پالگھر اضلاع میں بھی کئی مقامات پر بھاری سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔ تھانے کی ممبرا بستی میں جامع مسجد کے قریب پولیس کے وسیع انتظامات دیکھے گئے۔ ایم این ایس کے کچھ کارکنوں کا وہاں کی مساجد سے قریب ہنومان چالیسہ بجانے کا منصوبہ تھا، لیکن مذہبی احاطے کے باہر اذان نہ ہونے کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔ ممبرا پولیس اسٹیشن کے سینیئر انسپکٹر اشوک کدلگ نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ ابھی تک وہاں کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بھیونڈی کے زون II کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس یوگیش چوان نے بھی کہا کہ تھانے کے پاورلوم شہر میں صورتحال پرُامن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.