ETV Bharat / bharat

لوک سبھا: ہنگامہ آرائی کے دوران تین بل منظور - लोकसभा सत्र तीन बार स्थगित किया गया

پارلیمنٹ مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا میں شدید احتجاج و مخالفت اور ہنگامہ آرائی کے درمیان شیڈولڈ ٹرائبز آرڈیننس (ترمیمی) بِل 2021 سمیت تین بل منظور ہوئے۔

پارلیمنٹ مانسون اجلاس
پارلیمنٹ مانسون اجلاس
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 4:57 PM IST

لوک سبھا کی کارروائی تین بار ملتوی ہونے کے بعد جب 12.30 بجے کارروائی شروع ہوئی تو پریسائیڈنگ اسپیکر راجندر اگروال نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کو موقع دیا جنہوں نے لمیٹیڈ لائبلِٹی پارٹنر شپ (ترمیمی) بل 2021 اور ڈپازٹ انشورنس کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ترمیمی) بِل 2021 متعارف کرایا اور ایوان نے ان بلوں کو بغیر بحث و مباحثہ کے منظور کرلیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 'لمیٹیڈ لائبلِٹی پارٹنر شپ ایکٹ 2009 میں نفاذ کے بعد سے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی تھی۔ اس ترمیم کے ذریعے اس قانون میں مجرمانہ دفعات کو کم کیا گیا ہے اور ان میں صرف جرمانے کے التزامات وضع کئے گئے ہیں۔ اب اس کے بعد کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی۔

نرملا سیتارمن نے ڈپازٹ انشورنس کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ترمیمی) بل 2021 کو کوآپریٹیو بینکوں میں چھوٹے کھاتہ داروں کے مفادات کے مطابق قرار دیا اور کہا کہ پنجاب مہاراشٹر کوآپریٹو بینک اور گرو راگھویندر بینک کے کھاتہ داروں کو بھی 90 دن کے اندر ایک لاکھ روپے کے بجائے 5 لاکھ روپے کی ادائیگی پر چھوٹ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.