ETV Bharat / bharat

Submitting Views on UCC یو سی سی کے متعلق لاء کمیشن کو تجاویز بھیجنے کی آخری تاریخ میں توسیع - یکساں سول کوڈ

یکساں سول کوڈ کے موضوع پر عوام کی جانب سے زبردست ردعمل کو دیکھتے ہوئے لاء کمیشن نے یو سی سی کے متعلق اپنی تجاویز بھیجنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 28 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ لاء کمیشن کا خیال ہے کہ یکساں سول کوڈ کا مسئلہ ملک کے ہر شہری سے جڑا ہوا ہے، اس لیے کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ان کی رائے جاننا ضروری ہے۔

Law Commission extends deadline for submitting views on UCC till Jul 28
یو سی سی کے متعلق لاء کمیشن کو تجاویز بھیجنے کی آخری تاریخ میں توسیع
author img

By

Published : Jul 14, 2023, 10:19 PM IST

نئی دہلی: یکساں سول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق تجاویز دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ تجاویز دینے کی آخری تاریخ 14 جولائی کو ختم ہو رہی تھی، لیکن عوام کے زبردست ردعمل کے پیش نظر لاء کمیشن نے یو سی سی پر تجاویز دینے کا وقت دو ہفتے یعنی 28 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ لاء کمیشن کو اب تک یکساں سول کوڈ سے متعلق 50 لاکھ سے زیادہ آن لائن تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ تحریری گذارشات بذریعہ ڈاک بھی بھیجی گئی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آخری تاریخ کے اختتام تک ان کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ کچھ تنظیموں نے یو سی سی پر ذاتی سماعت کے لیے لا پینل سے رجوع بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں ذاتی سماعت کے لیے تنظیموں کو مدعو کرنے پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 14 جون کو لاء کمیشن نے بڑی اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ ساتھ عوام سے نئے تجاویز طلب کرکے یو سی سی پر دوبارہ بحث شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لاء کمیشن نے کہا تھا کہ جو لوگ دلچسپی رکھتے ہیں وہ نوٹس کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر ممبر سکریٹری-lci@gov.in پر اپنی تجاویز بھیج سکتے ہیں۔ تجاویز کی ہارڈ کاپی خان مارکیٹ، نئی دہلی میں لاء کمیشن آف انڈیا کے دفتر کو بھی بھیجی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل، 21 ویں لاء کمیشن نے سال 2018 میں اس معاملے کی جانچ کی تھی اور دو مواقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کی تھی۔ اس کے بعد اگست 2018 میں عائلی قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورتی مقالہ بھی جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ یو سی سی کا مطلب ملک کے تمام شہریوں کے لیے یکساں قانون بنانا ہے، جو مذہب پر مبنی نہیں ہونا چاییے۔ تاہم اس مشاورتی خط کو جاری ہوئے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اسی لیے 22ویں لاء کمیشن نے اس پر بالکل شروع سے بحث کرنا مناسب سمجھا ہے۔

یونیفارم سول کوڈ کیا ہے؟ یو سی سی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام مذاہب کی رسومات اور لباس ایک جیسا ہو جائے گا۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ جس طرح مجرمانہ معاملات (جیسے چوری، ڈاکہ، عصمت دری، قتل) میں ایک قانون سب پر لاگو ہوتا ہے، اسی طرح سِوِل معاملات میں (جیسے شادی، طلاق، نفقہ، گود لینے، جائیداد کی تقسیم وغیرہ) میں بھی سب کے لیے قوانین برابر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.