افغانستان میں تختہ پلٹ کے درمیان عام شہری پناہ لینے کے لیے مختلف ممالک بالخصوص امریکہ، انگلینڈ اور بھارت کی جانب رخ کررہے ہیں.
ایک طرف بیشتر ممالک افغان شہریوں کو اپنے یہاں پناہ دینے کی بات کررہے ہیں دوسری جانب مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے لاکھوں افغان کرنسی کے ساتھ افغانی شہری کی گرفتاری نے سوال کو جنم دیا ہے.
مرکزی کولکاتا کے ہیر اسٹریٹ سے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے لاکھوں روپے کے افعان کرنسی کے ساتھ دو افعان شہریوں کو گرفتار کرلیا.
کولکاتا پولیس کی تنظیم ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہیر اسٹریٹ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک مکان سے دو افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا.
ایس ٹی ایف نے تلاشی مہم کے دوران افعان شہری کے پاس تقریباً 30 لاکھ افعان کرنسی برآمد کیا. ان سے پوچھ کی جارہی ہے.
ایس ٹی ایف نے کہا کہ دو میں سے ایک افعان شہری لندن سے کولکاتا آیا تھا. اسی کے کیمرے سے افعان کرنسی برآمد کیا گیا ہے.
- یہ بھی پڑھیں:مخالف مسلمان نعروں کے خلاف تحریک فروغ اسلام کی پریس کانفرنس
- صدیق اللہ چودھری، مغربی بنگال جمعیت العلماء کے صدر منتخب
- مغربی بنگال میں اقلیتی طبقے خوشحال ہیں: احتشام الحق
- کولکاتا: لاکھوں افغان کرنسی کے ساتھ دو افعان شہری گرفتار
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے. واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے.
کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف کے مطابق ان کے ساتھیوں کے بارے میں پتہ لانے کی کوشش کی جارہی ہے. واضح رہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بڑی تعداد میں افغان شہری آباد ہیں.