جموں و کشمیر کے کولگام میں کسان تحریک کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس دوران سیب کی صنعت کو بچانے کے نعرے لگائے گئے۔ احتجاج میں شامل کاشتکاروں کا الزام ہے کہ انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ قومی شاہراہ پر اگرچہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے تاہم یہ مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ جموں سرینگر سڑک پر رکاوٹ کو دور کرنے میں انتظامیہ ناکام ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے ٹرک وقت پر منڈیوں میں نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ Apple Growers Protest in Kulgam
انہوں نے بتایا کہ جموں قومی شاہراہ پر سیب کے سینکڑوں ٹرک کئی دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ اس سال ہمارے سیب دہلی کی آزاد پور منڈی میں کچرے کے ڈبوں میں جا رہے ہیں۔ حکومت نے اس شعبے کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ حکومت باغبانی کی سب سے بڑی صنعت کو چھوڑ کر یہاں نیا کاروبار قائم کرنا چاہتی ہے۔ کسان تحریک کے کارکن محمد عباس نے ڈی سی آفس کولگام میں کاشتکاروں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دن دور نہں جب ہم لوگ بھوکے مر جائیں گے اور حکومت دیکھتی رہےگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج ہر ضلع میں کیا جارہا ہے تاکہ حکومت اس کو سنجدگی سے لے۔ Kisan Tehreek Protest in Kulgam
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں کسانوں اور کاشتکاروں کا احتجاج