ETV Bharat / bharat

Ayesha Sultana : فلمساز عائشہ سلطانہ کی پیشگی ضمانت منظور

کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز لکشدیپ کے کوارتی پولیس اسٹیشن کے ذریعہ فلمساز عائشہ سلطانہ کے خلاف درج کردہ غداری معاملے میں عائشہ کی پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے۔

فلمساز عائشہ سلطانہ کی پیشگی ضمانت منظور

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 5:15 PM IST

Updated : Jun 25, 2021, 8:35 PM IST

کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز فلمساز عائشہ سلطانہ کی پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے۔ لکشدیپ کے کوارتی پولیس اسٹیشن نے عائشہ کے خلاف ملک سے غداری کا معاملہ درج کیا ہے۔

بینچ نے مشاہدہ کیا کہ' اس معاملے میں جو شک ظاہر کیا گیا ہے وہ استغاثہ کے ذریعہ عائد کردہ الزامات سے مختلف ہیں۔ ان کا پہلے جرائم کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہے اور نہ ہی ان کا عدالتی کارروائی سے بھاگنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: فلمساز عائشہ سلطانہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع

واضح رہے کہ ایک ملیالم نیوز چینل میں لکشدیپ میں پرفل کوڈا پٹیل کے ذریعہ نافذ کردہ پالیسیوں پر ہورہی بحث کے دوران عائشہ نے متنازعہ بائیو ہتھیار کا تبصرہ کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک ہفتے کے لئے ان کی عبوری پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے اور انہیں سی آر پی دفعہ 41 اے کے مطابق تفتیش کے لئے آج پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ میں عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ تفتیش کے دوران وہ اپنے وکیل کی موجودگی میں پیش ہوسکتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایک ہفتے کی عبوری پیشگی ضمانت پر انہیں رہا کیا جائے گا لیکن انہیں 50 ہزار جرمانہ اور دو لوگوں کی گیرینٹی دینی ہوگی۔

Last Updated : Jun 25, 2021, 8:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.