ETV Bharat / bharat

Altaf's Death Case: ایم آئی ایم نے پولیس تحویل میں الطاف کی موت کو قتل قرار دیا - kasganj aimim declared altafs death in police custody a murder

کاس گنج کے ایس پی روہن پرمود بوترے نے اس پورے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر صدر کوتوال وریندر سنگھ اندولیا، سب انسپکٹر وکاس کمار، سب انسپکٹر چندریش گوتم، ہیڈ مہرر دھنیندر سنگھ، کانسٹیبل سورو سولنکی کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ایس پی نے کہا کہ پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

kasganj letest news in hindi  kasganj news  Accused suicide in kasganj police station  accused hanged himself in bathroom of Sadar Kotwali  5 police personnel of Sadar Kotwali suspended  Accused committed suicide in police custody in kasganj police station  aimim declared Altaf's death in police custody a murder in kasganj  ایم آئی ایم نے پولیس تحویل میں الطاف کی موت کو قتل قرار دیا  پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  پولیس کی جانب سے قتل میں مسلسل اضافہ  پولیس کو قتل کرنے کی کھلی چھوٹ  ان میں سے 37 فیصد مسلمان  معاوضہ اور سرکاری ملازمت بھی دی جائے  قتل میں ملوث تمام متعلقہ افسران پر قتل کا الزام
ایم آئی ایم نے پولیس تحویل میں الطاف کی موت کو قتل قرار دیا
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 3:32 PM IST

Updated : Nov 10, 2021, 5:51 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اترپردیش) نے کاس گنج ضلع میں 22 سالہ الطاف ولد چاند میاں کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ اے آئی ایم آئی ایم کا دعویٰ ہے کہ پولیس انکاونٹر اور حراستی موت کے نام پر بے گناہ مسلمانوں، دلتوں اور آدیواسیوں کے بے دریغ قتل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے قانون کی حکمرانی اور پولیس کے ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑاتے ہوئے 'ٹھوک دیں گے' کا اعلان کیا اور اس طرح پولیس کو قتل کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی۔ اس سے قبل اسد الدین اویسی نے بلرام پور میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ یوپی پولیس نے جتنے بھی لوگوں کا انکاؤنٹر کیا ہے، ان میں سے 37 فیصد مسلمان تھے۔

ایم آئی ایم نے پولیس تحویل میں الطاف کی موت کو قتل قرار دیا :Altaf's death case

اے آئی ایم آئی ایم اس معاملے کی ہائی کورٹ کے موجودہ جج کی نگرانی میں عدالتی جانچ کرانے اور متوفی الطاف کے گھر والوں کو معقول معاوضہ اور سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ الطاف کے قتل میں ملوث تمام متعلقہ افسران پر قتل کا کیس چلایا جائے۔

مزید پڑھیں:۔ نکیتا تومر قتل کیس، دو ملزم قصوار قرار، ایک بری

پولیس کے مطابق کاس گنج کے صدر کوتوالی میں ایک نابالغ لڑکی کے بھاگنے کے معاملے میں اہرولی کے رہنے والے 22 سالہ الطاف کو پولس پوچھ گچھ کے لیے لے گئی تھی۔ اس دوران پولیس اہلکار ملزم کو بیت الخلا لے گئے۔ نوجوان کافی دیر تک بیت الخلا سے باہر نہیں آیا تو پولیس اہلکار نے اندر جا کر دیکھا کہ الطاف نے جیکٹ میں لگی ڈوری کو پائپ میں باندھ کر پھانسی لگا لی تھی۔ پولس اہلکاروں نے فوراً نوجوان کی گردن سے ڈور کھولی اور اسے اشوک نگر واقع اسپتال لے جایا گیا۔ یہاں علاج کے دوران ڈاکٹرز نے الطاف کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کا پنچنامہ بھرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

اس کے ساتھ ہی کاس گنج کے ایس پی روہن پرمود بوترے نے اس پورے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر صدر کوتوال وریندر سنگھ اندولیا، سب انسپکٹر وکاس کمار، سب انسپکٹر چندریش گوتم، ہیڈ مہرر دھنیندر سنگھ، کانسٹیبل سورو سولنکی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Nov 10, 2021, 5:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.