کرشمہ اروڑا شہر مظفر نگر سے تعلق رکھتی ہیں اور انھوں نے سنہ 2019 میں سی بی ایس ای امتحانات میں 500 میں سے 499 نمبرات حاصل کیے تھے۔
بیس نومبر بروز جمعہ کو عالمی یوم اطفال کے موقع پر شہری پولیس انتظامیہ کی جانب سے کرشمہ اروڑا کو ایک دن کے لیے شہر کوتوالی کا تھانہ انچارج بنایا گیا ۔ اس موقع پر ایس پی سٹی ستپال انٹل نے ان کا گلدستہ دے کر استقبال کیا۔ کرشمہ اروڑا کو ایس پی سٹی نے پولیس احاطے کا معائنہ بھی کرایا۔
جس کے بعد کرشمہ اروڑہ نے شکایت کنندہ کے مسائل سننے کے ساتھ بھگت سنگھ روڈ پر ایک چیکنگ مہم چلائی، ساتھ ہی انھوں کورونا وائرس وبا کے اس دور کی مناسبت سے جویلرز کی دکانوں میں چیکنگ کی اور انھیں ضروری ہدایات دی۔
ایس پی سٹی ستپال انٹل نے بتایا کہ شہر کی طالبہ کرشمہ اروڑا نے سی بی ایس ای انٹر بورڈ امتحان میں ٹاپ کرکے ملک بھر میں ضلع کا نام روشن کیا ہے اور اسی وجہ سے ہونہار طالبہ کرشمہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ایک دن کے لیے پولیس اسٹیشن کا انچارج بنایا گیا۔