ETV Bharat / bharat

کپل سبل کا یوگی پر حملہ

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 3:03 PM IST

کوشی نگر میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "غریبوں کو 2017 سے پہلے راشن کیوں نہیں ملا؟ کیونکہ اس وقت ریاست پر حکمرانی کرنے والے اور ساتھی مافیا غریبوں کا راشن ہضم کرجاتے تھے۔ ابا جان کہنے والے راشن ہضم کرتے تھے اور لوگ بھوک سے مرتے تھے۔ راشن نیپال اور بنگلہ دیش پہنچتا تھا۔ آج کوئی غریب کا راشن نگل نہیں سکتا۔ اگر نگل گیا تو وہ ضرور جیل جائے گا۔''

Kapil Sibal
Kapil Sibal

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے 'ابا جان' ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے یوگی آدتیہ ناتھ سے پوچھا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں: ایک جامع اتر پردیش یا تقسیم اور حکمرانی؟

کپل سبل کا یوگی پر حملہ
کپل سبل کا یوگی پر حملہ

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ’’ ابا جان ‘‘ کے تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس رہنما کپل سبل نے پیر کو آدتیہ ناتھ سے پوچھا کہ کیا وہ ''ایک جامع یوپی چاہتے ہیں یا تقسیم اور حکمرانی۔''

  • Our Government wants :

    An inclusive Afghanistan

    With his “ abba jaan “ remark
    What does Yogiji want :

    An inclusive UP
    Or
    Divide and rule ?

    — Kapil Sibal (@KapilSibal) September 13, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کپل سبل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "ہماری حکومت چاہتی ہے: ایک جامع افغانستان۔ ان کے" ابا جان "ریمارک کے ساتھ۔ یوگی جی کیا چاہتے ہیں: ایک جامع یوپی یا تقسیم اور حکمرانی؟"

اتوار کے روز کوشی نگر میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن جماعتوں، خاص طور پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ ایس پی حکومت غریبوں کا راشن کھاکر انہیں مرنے دیتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ابا جان کہنے والی ایک کمیونٹی کو فائدہ پہنچاتے تھے'۔ وزیر اعلیٰ نے اکھلیش یادو پر تنقید کرتے ہوئے مسلمانوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بریلی کا دورہ کیا

واضح رہے کہ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات اگلے سال کے اوائل میں ہونے ہیں۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے بھاری اکثریت سے 312 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ پارٹی نے 403 رکنی اسمبلی کے انتخابات میں 39.67 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے 47، بی ایس پی نے 19 اور کانگریس نے صرف 7 نشستیں حاصل کی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.