ETV Bharat / bharat

Journalist Rana Ayyub Stopped at Mumbai Airport: رانا ایوب کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا - ممبئی پریس کلب

حکام نے بتایا کہ صحافی لندن جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے کے لیے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں، لیکن امیگریشن حکام نے انہیں روک دیا، اس کے فوراً بعد ای ڈی کی ٹیم نے ایئرپورٹ پر ہی رانا ایوب سے پوچھ گچھ کی اور انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا۔ Journalist Rana Ayyub Stopped From Leaving India At Mumbai Airport

صحافی رانا ایوب کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 8:59 AM IST

Updated : Mar 30, 2022, 1:04 PM IST

ملک کی مشہور صحافی رانا ایوب کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر لندن کے لئے پرواز کرنے سے قبل روک دیا گیا، کیونکہ ان پر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے، جس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کر رہی ہے۔ ای ڈی کے مطابق رانا ایوب کی جانب سے کورونا ریلیف کے لیے عطیات جمع کرتے ہوئے غیرملکی فنڈنگ کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ Journalist Rana Ayyub Prevented From Flying to London

حکام نے بتایا کہ صحافی لندن جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے کے لیے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں، لیکن امیگریشن حکام نے انہیں روک دیا، اس کے فوراً بعد ای ڈی کی ٹیم نے ایئرپورٹ پر ہی رانا ایوب سے پوچھ گچھ کی اور انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا۔ حکام نے کہا کہ ایوب نے نوٹس کی تعمیل نہیں کی اور ایجنسی نہیں چاہتی کہ وہ ملک سے باہر جائیں کیونکہ اس سے تفتیش میں تاخیر ہو سکتی ہے اور بعد ازاں عدالت میں چارج شیٹ داخل ہو سکتی ہے۔

  • I was stopped today at the Indian immigration while I was about to board my flight to London to deliver my speech on the intimidation of journalists with @ICFJ . I was to travel to Italy right after to deliver the keynote address at the @journalismfest on the Indian democracy

    — Rana Ayyub (@RanaAyyub) March 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ ED Attaches Rana Ayyub's Funds: منی لانڈرنگ کیس میں رانا ایوب کا 1.77 کروڑ روپے کا فنڈ منسلک

رانا ایوب نے اس واقعہ کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے آج بھارتی امیگریشن پر روک دیا گیا، جب میں صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کے موضوع پر آئی سی ایف جے میں خطاب کرنے کے لیے لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے والی تھی۔ اس کے بعد بھارتی جمہوریت پر جرنلزم فیسٹ سے خطاب کرنے کے لئے مجھے اٹلی جانا تھا۔ واشنگٹن میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس نے رانا ایوب کو خواتین صحافیوں کے خلاف آن لائن تشدد پر بحث کے لیے برطانیہ مدعو کیا تھا۔ محترمہ ایوب اکثر ٹویٹ کرتی ہیں کہ انہیں آن لائن ہراساں کیے جانے اور ٹرولز کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

  • We unequivocally condemn the ham handed way in which Rana Ayyub was prevented from flying to London to speak on the intimidation of journalists in India by a last-minute summons issued by the Enforcement Directorate. This amounts to harassment of journalists. https://t.co/kFPM26nciP

    — Mumbai Press Club (@mumbaipressclub) March 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں ممبئی پریس کلب نے رانا ایوب کو ممبئی ائیرپورٹ پر روکے جانے کی مزمت کی، ممبئی پریس کلب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے رانا ایوب کو لندن جانے سے روکے جانے کے اس ہیم ہینڈ طریقہ کی غیر واضح طور پر مذمت کرتے ہیں، وہ 'بھارت میں صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے' کے موضوع پر بات کرنے کے لئے لندن جارہی تھیں، اس طرح کی کارروائی صحافیوں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2022, 1:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.